فوج کی جانب سے گول رامبن میں طلباء کے لیے مباحثہ مقابلہ منعقد

0
93

طلباء نے سوشل میڈیا کے استعمال کو کم سے کم کرنے اور بہتر مستقبل کے لیے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کا عہد کیا
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ہندوستانی فوج نے ضلع را م بن کے گول میں طلباء کے لیے ایک انٹر اسکول ڈیبیٹ مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کل 20 مقامی طلباء نے شرکت کی جن میں چھ لڑکیاں بھی شامل تھیں اور طلباء پر ان کے مثبت اور منفی نتائج پر خصوصی زور دیتے ہوئے معاشرے پر اثر انداز ہونے والے مختلف موجودہ مسائل/موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وہیںمباحثے کا مقابلہ نوجوانوں میں بیداری پھیلانے اور بڑے پیمانے پر تعلیم اور معاشرے کی بہتری کے لیے سوشل میڈیا کے مثبت اثرات/استعمال کو بروئے کار لانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پرتمام جیتنے والوں کو منتظمین اور شرکت کرنے والے طلباء اور سامعین کی طرف سے مبارکباد دی گئی جنہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کو کم سے کم کرنے اور بہتر مستقبل کے لیے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کا عہد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا