ڈاکٹر اندرابی نے اکھنور میں وقف املاک کا معائنہ کیا

0
0

تمام ترک شدہ خالی جگہیں جلد ہی عوامی نیلامی کے ذریعے کرایہ پر دی جائیں گی
لازوال ڈیسک

اکھنور؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج جموں کے علاقے اکھنور میں وقف کے زیر انتظام متعدد جائیدادوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کئی مزاروں پر حاضری دی اور ان مزارات پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے بابا غلام شاہ اور بالا دا باغ کے مزار پر کچھ عقیدت مندوں سے ملاقات کی تاکہ سہولیات اور انتظامات اور مطلوبہ بہتری کے بارے میں موقع پر رائے حاصل کی جا سکے۔
اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ نے جموں و کشمیر کے تمام بڑے مزاروں پر سہولیات کو اپ گریڈ کیا ہے جہاں بہت سے کام ابھی بھی جاری ہیں، لیکن اب ہم دور دراز مقامات تک پہنچنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور وہاں بھی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک ورک پلان تشکیل دے رہے ہیں۔
وقف چیرپرسن نے کہا، ’’اب وقف بورڈ کی جائیدادوں کی ہر علاقے میں بورڈ کی طرف سے دیکھ بھال کی جارہی ہے اور ریکارڈ کو ہموار کیا جارہا ہے اور وقف ایکٹ کے مطابق استعمال کو سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ تمام ترک شدہ خالی جگہوں کو جلد ہی عوامی نیلامی کے ذریعے کرایہ پر دیا جائے گا۔ڈاکٹر اندرابی نے جیا پوٹا گھاٹ، ہری گھاٹ اور ہری مندر پارک میں کچھ عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ان کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر عابد حسین، تحصیلدار وقف بورڈ فرید احمد ،، نائب تحصیلدار ویدیا ساگر اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ڈاکٹر اندرابی نے جیا پوٹا گھاٹ، ہری گھاٹ اور ہری مندر پارک میں کچھ عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پربی جے پی ایس ٹی مورچہ کے جنرل سکریٹری خدا بخش کے علاوہ مقامی پولیس اور کئی محکموں کے سول افسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا