ڈاکخانہ تھنہ منڈی میں اسٹاف کی کمی ،مقامی لوگ پریشان دو دن میں ازالہ نہ کرنے پر تالا بند کر احتجاج کا انتباہ

0
0

عمران خان
تھنہ منڈی تھنہ منڈی میں مرکز کی طرف سے رسل رسائیل اور عوامی مشکلات کے حل کے لئے سالوں پرانہ ایک ڈاکخانہ قائم ہے۔ اس ڈاکخانے کے آغاز سے تاحال صرف دو ملازم تعینات ہیں۔ ڈاکخانے کے ملازمین کو کوئی مشکل درپیش ہوتی ہے تو انکے نہ آنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چونکہ بہت سارے لوگوں کے پیسوں کا لین دین بند ہو جا تا ہے۔ تھنہ منڈی کے ڈاکخانے میں ایک سب پوسٹ ماسٹر اور پوسٹ مین کی منظور شدہ اسامیاںہیں۔ ڈاکخانہ تھنہ منڈی میں تعینات سب پوسٹ ماسٹر کئی دنوں سے نہیں آ رہا جسکی وجہ سے عوام علاقہ تھنہ منڈی،منہال،درہ،بھنگائی اعظمت آباد وغیرہ کئی دنوں سے تھنہ منڈی ڈاکخانہ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر پوسٹ ماسٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے دھکے کھا کر شام کو خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے منہال گلی کہ مرزا منیر حسین و پرانہ تھنہ کہ شبیر شیخ نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکخانہ سے پیسے لینے تھے مگر ایک ہفتہ سے انہیں پیسہ نہیں مل رہا انہوں نے کہا کہ اگر دو روز کے اندر اندر کوئی مستقل ملازم نہ آیا تو عوام علاقہ تھنہ منڈی ڈاکخانہ کو تالا لگا کر احتجاج کرے گی۔ وہیں جب ضلع آفیسر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ملازمین کی کمی ہے جس وجہ سے عوام کو پریشانی ہو رہی ہے چند روز میں یہ مشکلات ختم ہو جائےں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا