ڈائریکٹر سی ایس آئی آر،آئی ایم ایم نے سی ای ایل سپانسرڈ لیدر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن برانچ سری نگر میں چمڑے کے سامان اور ملبوسات کے ڈیزائن اور تیاری سے متعلق چھ ماہ کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔ وہیں ڈاکٹر زبیر احمد، ڈائریکٹر ، نے پروگرام کا افتتاح کیا جسے سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ نے اپنے سی ایس آر اقدام کے ذریعے سپورٹ کیا ہے۔ وہیں پروگرام کے تحت، 10 ٹرینیز کو 5000 روپے ماہانہ وظیفہ کے ساتھ 6 ماہ کے لیے تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ تربیت آئی آئی ایم، سری نگر کے چمڑے کے تربیتی مرکز میں دی جائے گی جو کہ اعلیٰ درجے کی مشینری اور کورس کے لیے درکار سہولیات سے لیس ہے۔ وہیں اس پروگرام میں چمڑے کے سامان اور گارمنٹس جیسے پاؤچ، جیکٹس، سلنگ بیگ وغیرہ کی تیاری کے لیے جامع تھیوری اور پریکٹیکل کلاسز شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ چمڑے کا تربیتی پروگرام سی ایس آئی آر آئی ایم ایم کے لیدر ٹیکنالوجی کے شعبے میں اقدام کا ایک حصہ ہے جو مقامی معیشت کو سہارا دینے اور بہت سے لوگوں کے لیے روزی روٹی پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تربیت یافتہ افراد اس پروگرام کی تکمیل کے بعد اختراعی سٹارٹ اپس ترتیب دیں گے اور دوسروں کو اپنی تعلیم فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے ایک اٹل انکیوبیشن سینٹر بھی قائم کیا ہے جو قدرتی وسائل کی فراوانی اور دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے چمڑے کی تربیت، ادویاتی مشروم کی کاشت، ضروری تیلوں کی قدر میں اضافہ، ابال پر مبنی مصنوعات وغیرہ پر مرکوز ہے۔
وہیں ڈاکٹر زبیر نے کشمیر کی بے روزگار خواتین کے لیے اس اہم اقدام کی حمایت کرنے پر ڈاکٹر این کلیسیلوی، ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر اور سیکریٹری ڈی ایس آئی آر اور چیتن پرکاش جین، سی ایم ڈی سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا