جشیشان // شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں پیر کی آدھی رات کو آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے صوبے میں 105 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، یہ اطلاع منگل کی صبح منعقدہ پریس کانفرنس میں دی گئی۔
چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ پیر کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کا مرکز Liugou ٹاؤن شپ سے تقریباً 8 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
زلزلے سے 199 افراد زخمی ہوئے اور علاقے میں 6381 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پریس کانفرنس میں صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ہان شوجن نے کہا کہ صبح 8 بجے تک 32 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے کچھ دیہی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اور کچھ علاقوں میں بجلی کی منقطع ہوئی ہےاور ٹیلی مواصلات کی سہولت کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی صوبے چنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔