چین کے محکمہ موسمیات نے زیادہ درجہ حرارت کے حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا

0
0

بیجنگ، 13 جولائی (یو این آئی) قومی آبزرویٹری نے جمعرات کو چین کے بڑے حصوں میں جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر اعلی درجہ حرارت کے لئے یلو الرٹ جاری کیا۔

قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق آج ہینان، آنہوئی، جیانگ سو، شنگھائی، ہوبئی، فوزیان، سیچوان، گوانگ ڈونگ، اور ژنگ یانگ صوبوں کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہنان، جیانگ شی، زی جیانگ اور چونگ چنگ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی مرکز نے دوپہر کے اوقات میں باہر کام کرنے والے لوگوں کو زیادہ درجہ حرارت کے امکان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا