مدن موہن کے ایک نغمے کے بدلے نوشاد نے اپنی موسیقی کا تمام خزانہ لٹانے کی خواہش ظاہر کی

0
89

ممبئی، 13 جولائی(یو این آئی) مشہور موسیقار نوشادمدن موہن کے ایک نغمے’’ آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے‘‘ سے اس قدر متاثر ہوئے تھے کہ نوشاد نے مدن موہن سے اس دھن کے بدلے اپنی موسیقی کا مکمل خزانہ لٹا دینے کی خواہش ظاہر کر دی تھی۔
مدن موہن کی پیدائش 25 جون، 1924 میں عراقی کردستان کے مقام ” ایربیل” میں ہوئی ۔ ان کے والد رائے بہادر چنی لال فلمی کاروبار سے وابستہ تھے اور بامبے ٹاکیز اور فلمستان جیسے بڑے فلم اسٹوڈیو میں بحیثیت کاروباری شراکت دار تھے۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے مدن موہن بھی فلموں میں کام کرکے بڑا نام کمانا چاہتے تھے لیکن ان کے والد کے کہنے پر انہوں نے فوج میں بھرتی ہونے کا فیصلہ لے لیا اور دہرہ دون میں ملازمت شروع کر دی۔ کچھ دنوں بعد ان کا تبادلہ دہلی ہو گیا۔
کچھ عرصہ بعد وہ فوج کی نوکری چھوڑ کر لکھنؤ آ گئے اور ریڈیو کے لیے کام کرنے لگے جہاں انھوں نے طلعت محمود، استاد فیاض علی خان، استاد اکبر علی خان اور بیگم اختر سے موسیقی کے رموز سیکھے۔ان کا اردو کا لہجہ بہت ہی اچھا تھا۔ اردو لکھتے بھی اچھی تھے۔بہت اچھی اردو میں گفتگو بھی کرتے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا