چین کا ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور

0
0

اسرائیل کے دفاع کیلئے جوبائیڈن کا جھوٹ پکڑا گیا، وائٹ ہاؤس کی وضاحت
یواین آئی

بیجنگ /واشنگٹن؍؍چین نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زوردے دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کا بنیادی حل امن مذاکرات کی بحالی ہے، سیاسی طریقوں سے فلسطین کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔ادھر روس نے بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کردیا، روسی صدر پوتن نے کہا کہ امریکہ نے بحری بیڑہ بھیج کر خطے کی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔دوسری جانب مصری حکومت نے اسرائیل اور حماس سے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے کم از کم 6 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کی جائے۔حماس اسرائیل جنگ میں فیک نیوز کا راج ہے جس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اسرائیل کے دفاع کے لیے فیک نیوز کا سہارا لے لیا۔جوبائیڈن نے حماس کی جانب سے 40 کے قریب بچوں کو قتل کرنے کی غلط خبر کو دہراتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے بچوں کے سر قلم کرنے کی تصاویر دیکھنے اور ان کی تصدیق کرنا پڑے گی۔تاہم وائٹ ہاوس نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کردی اور واضح کیا کہ صدر بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نے اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے کہ حماس کے دہشتگردوں نے اسرائیلی بچوں کے سر قلم کیے۔حماس کے غیرمتوقع حملے نے ایرانی قیادت کو بھی حیرت زدہ کردیا تھا: امریکی انٹیلی جنس وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا بیان اسرائیلی صدر کے ترجمان کے دعؤوں اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تھا۔دوسری جانب لبنانی میڈیا نے حماس کے ہاتھوں 40 اسرائیلی بچوں کو ذبح کرنیکی خبرپروپیگنڈا قرار دے دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا