چیمبر نے ایل جی منوج سنہا کے بے زمین خاندانوں کو 5 مرلہ زمین فراہم کرنے کے فیصلے کوسراہا

0
0

وزیر اعظم مودی غریبوں اور ضرورت مندوں کو تمام بنیادی ضروری سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں :ارون گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا ایک اجلاس آج چیمبر ہاؤس میں صدر سی سی آئی ارون گپتاکی صدارت میں منعقد ہوا ۔ میٹنگ نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت یہاں کے بے زمین خاندانوں کو مکانات بنانے کے لیے 5 مرلہ زمین فراہم کرنے کے حکومت کے فیصلے کی تعریف کی۔ ارون گپتا نے کہا کہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم غریبوں اور ضرورت مندوں کو تمام بنیادی ضروری سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں چاہے وہ تعلیم ہو، طبی سہولت ہو یا دیگر گھریلو چیزیں۔ عزت مآب وزیر اعظم نے پہلے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے تاکہ جن لوگوں کے پاس کسی قسم کی پناہ گاہ نہیں ہے انہیں ایک تعمیر شدہ مکان دیا جائے گا جہاں ان کے خاندان/بچے باوقار طریقے سے رہ سکیں۔ ارون گپتا نے مزید کہا کہ اگرچہ معلومات کے مطابق 2711 بے زمین خاندانوں کو پلاٹ فراہم کیے گئے ہیں جن کے پاس کسی قسم کی پناہ گاہ نہیں ہے اور ہمیں یقین ہے کہ معزز ایل جی کی رہنمائی میں غریب اور نادار بے زمین لوگوں کو اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد امداد فراہم کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیمبر انتظامیہ کی طرف سے مقدس شری امرناتھ کی ہموار، آرام دہ اور پریشانی سے پاک یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی مختلف مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور انتظامیہ کو ان لوگوں کی بات سننی چاہئے جو یہاں مقدس بابا امرناتھ کے درشن کے لئے آئے ہیں۔ ارون گپتا نے یہ بھی کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت پر اعلیٰ سطح پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ طویل ٹریفک جام کی وجہ سے زائرین اور دیگر مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں سی سی آئی کے دیگر عہدیداران راجیو گپتا، جونیئر نائب صدر، منیش گپتا، سکریٹری جنرل اور راجیش گپتا، خزانچی نے شرکت کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا