چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے وفد نے چیف سیکرٹری اتل ڈلوسے ملاقات کی

0
0

جموں صوبہ کے کئی اہم ترقیاتی مسائل پر کیا تبادلہ خیال،کہا سیاحوں اور یاتریوں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں کے وفد نے آج چیف سیکرٹری اتل ڈلو، آئی اے ایس سے ملاقات کی۔اس موقع پرارون گپتا نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کا اظہار کیا اور سی ایس کا خیرمقدم کیا۔تاہم بات چیت کے دوران ارون گپتا نے چیف سکریٹری کو آگاہ کیا کہ اگرچہ حکومت دریائے توی کے کناروں کی ترقی اور خوبصورتی اور تازہ پانی کی جھیل بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے مزید پروجیکٹوں کو بھی ہاتھ میں لینے کی ضرورت ہے تاکہ یاتریوں / سیاحوں کو مندروں کے شہر کی طرف راغب کیا جاسکے کیونکہ مستقبل قریب میں یہ ٹرین وادی کشمیر تک پہنچنے والی ہے۔انہوں نے کہاکہ مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس پر کام سست رفتاری سے جاری ہے اور ہماری درخواست ہے کہ مذکورہ منصوبے پر کام کو تیز کیا جائے اور وہاں پر لائٹ اینڈ ساؤنڈ سسٹم بھی جلد از جلد شروع کیا جائے۔ارون گپتا نے یہ بھی درخواست کی کہ پٹنی ٹاپ کو سیاحتی مرکز کے طور پر تیار کیا جانا چاہیے جس کے لیے ضروری ہے کہ وہاں گلمرگ اور پہلگام کی طرز پر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔بات چیت کے دوران ارون گپتا نے چیف سکریٹری کو بتایا کہ شیو مارکیٹ ریلوے اسٹیشن کے الاٹی کی طرف سے مقررہ فیس جمع کروانے کے باوجود پچھلے 15 سالوں سے اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے، اس میں تیزی لائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے کئی اہم مسائل کو زیر ٖغور لایا۔وفد کے ہمراہ آنے والے دیگر عہدیداران میں انیل گپتا، سینئر نائب صدر ،راجیو گپتا، جونیئر نائب صدر،منیش گپتا، سیکرٹری جنرل اورراجیش گپتا، سیکرٹری سی سی آئی شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا