چیف سیکرٹری نے ’ میری ماں میرا دیش‘ کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

پہلے مرحلے میں جموںوکشمیر یوٹی کی مثالی کارکردگی کیلئے صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ’’ میری ماں میرا دیش ‘‘ کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد یکم ستمبر سے 30؍ اکتوبر تک شروع ہونے والے پروگرام کے دوسرے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری سیاحت و ثقافت، کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ اَفسروں نے شرکت کی۔ابتداً، چیف سیکرٹری نے اِس پروگرام کے دیگر پہلوئوں میں سر فہرست ہونے کے علاوہ شیلا فلکم کی ریکارڈ تعداد کے حوالے سے صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کے کردار کی سراہناکی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اِس ملک گیر پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران پورے جموںوکشمیر یوٹی میں اِتحاد اور حُب الوطنی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میںبیشتر ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں کم آبادی کے باوجود اسے ملک کے اعلیٰ پرفارمروں میں شامل کیا گیا۔اُنہوں نے اِ س پروگرام کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تمام متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اِسی طرح کے جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ پہلے مرحلے کے مساوی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے پوری حکومتی نقطہ نظر سے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔چیف سیکرٹر ی نے اُنہیں تاکید کی کہ وہ اِس مرحلے کے تحت ہونے والی تمام تقریبات کے لئے پیشگی اِنتظامات کریں۔ اُنہوں نے پروگرام کے کامیاب اِنعقاد میں معاشرے کے دوسرے ذمہ دار شہریوں کے علاوہ یوتھ کلبوں ، ایس ایچ جیز، پی آر آئی اور یو ایل بی ممبران کو شامل کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے محکمہ ثقافت کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر کے ریذیڈنٹ کمشنر دہلی سے رابطہ کریں تاکہ نوجوان رضاکاروں کے لئے ضروری اِنتظامات کریں جو قومی سطح کی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے دہلی جائیں گے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان سے کہاکہ وہ سری نگر اور جموں دونوں مقامات پر یوٹی لیول پروگرام کے اِنعقاد کے لئے خصوصی اِنتظامات کریں۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ پنچایت اور میونسپلٹی سطح کے دونوں پروگراموں کی نگرانی کریں تاکہ یہ تقریب اَحسن طریقے سے منعقد ہوں۔سیکرٹری سیاحت و ثقافت سیّد عابد رشید شاہ نے تفصیلات دیتے ہوئے میٹنگ کوجانکاری دی کہ ’ میری ماں میرا دیش ‘ پروگرام کے پہلے مرحلے میںجموںوکشمیر یوٹی نے شاندار کام کیا ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں 20,000 سے زیادہ تقاریب کا اِنعقاد کیا گیا ہے جس میں پنچایتوں اور یوایل بی کی صد فیصد شرکت تھی۔ اُنہوں نے مزیدجانکاری دی کہ پہلے مرحلے کے دوران 6000پلس امرت واٹیکاس کے علاوہ 8000 سے زیادہ شیلا فلکم قائم کئے گئے تھے اور جموںوکشمیر اَضلاع میں زائد اَز 3000 بہادروں کو نوازا گیا تھا۔اُنہوں نے بتایا کہ اِس کارکردگی میں جموںوکشمیریوٹی نے باقی یوٹیز کے مقابلے میں اعلیٰ مظاہرہ کیا ہے اور اسے ملک میں مجموعی درجہ بندی میں چھٹے مقام پر رکھا ہے۔میٹنگ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ دوسرا مرحلہ اِس برس یکم ستمبر سے 30؍ اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ یہ کہا گیا تھاکہ اِس مرحلے کو ہر گائوں سے اَمرت کیلاش میں مٹی یا چاول جمع کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے جو مقامی روایات کے مطابق ایک تقریب کے موقعہ پر ہوگا۔ ’مٹی ‘ کے وقت پنچ پران کا عہد لینا اور چاول جمع کرنا بھی اِس پروگرام کا حصہ ہے ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ اِس کے بعد دیہاتوں سے جمع کئے گئے اَمرت کیلاش کی مٹی کو بلاک سطح پر رکھے گئے امرت کیلاش میں ملایا جائے گا۔اِس کے علاوہ شہدأکی تعظیم اور بہادروں کے اَعزاز میں بلاک سطح پر ثقافتی پروگراموں کا اِنعقاد جس میں این ایس ایس ، این وائی کے ایس ، این سی سی ، بھارت سکائوٹس اینڈ گائیڈز ، آنگن واڑی ورکروں اور دیگر نوجوان رَضاکاروں کی فعال شمولیت سے خواتین کی شرکت پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔جموںاور سری نگر کے دارالخلافائی میں جموںوکشمیر یوٹی سطح پر اِسی طرح کی ضلعی سطح کی تقریبات منعقد ہوں گے ۔لیفٹیننٹ گورنر 26 ؍اکتوبر کو امرت کیلاش یاترا کو قومی سطح کی تقریبات میں شرکت کے لئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کریں گے۔ ’میری ماں میرا دیش‘ پروگرام کی تقریبات میں نوجوان رضاکار اَپنے علاقوں کی نمائندگی کے لئے اپنے متعلقہ امرت کیلاشوں کے ساتھ قومی دارالخلافہ کا سفر کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا