چیف سیکرٹری نے ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی میں ایچ اے ڈی پی کے تحت میگا کسان میلے کا افتتاح کیا

0
0

ایچ اے ڈی پی مستفدین میں منظوری کے خطوط ، کسانوں کو ٹریکٹر کی چابیاں حوالے کیں ،3.47 کروڑ روپے کے کئی پروجیکٹوں کا ای افتتاح کیا
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جمعرات کو یہاں ایگریکلچر کمپلیکس لال منڈی میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت محکمہ زراعت اور فارم ویلفئیر کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح کے میگا کسان میلے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر سکاسٹ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر ، دیگر اعلیٰ افسران اور ترقی پسند کسانوں اور زرعی صنعت کاروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی مجموعی ترقی کیلئے ایچ اے ڈی پی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت لگائے جانے والے 29 پروجیکٹ زرعی اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی نظام کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایچ اے ڈی پی اقدام ایک پائیدار اور منافع بخش زرعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی طرف ایک بڑا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو علم اور آلات سے بااختیار بنانا ہے جو ان کی پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کی مجموعی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں ۔ اتل ڈولو نے مزید کہا کہ یہ پروگرام کسانوں کو زرعی اور متعلقہ محکموں کے ماہرین سے بات چیت کرنے اور اس کے علاوہ زرعی پیداوار کو بڑھانے ، معاش کو بہتر بنانے اور مجموعی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے کاشتکاری کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ان کے مشورے لینے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے ۔چیف سیکرٹری نے کسانوں کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کیلئے کاشتکاروں ، محکمہ زراعت اور سکاسٹ کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا تا کہ کسانوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پائیدار زرعی ماحولیات نظام کو یقینی بنانے کیلئے اختراعی اقدامات کئے جائیں ۔ اتل ڈولو نے کسانوں بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور زرعی شعبے کے تحت پیداوار کو بڑھانے اور آمدنی بڑھانے کیلئے ایچ اے ڈی پی کے تحت اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ ایچ اے ڈی پی کے تحت اہداف حاصل کرنے کیلئے زراعت اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ان پر زور دیا کہ وہ قریبی تال میل سے کام کریں اور دور دراز علاقوں کے کسانوں تک پہنچیں اور انہیں زراعت میں جدید ترین فارم ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہ کریں ۔ وی سی سکاسٹ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ کسان میلے کے دوران اتل ڈولو نے ایچ اے ڈی پی اور دیگر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت وادی کشمیر کے تمام 10 اضلاع کے کسانوں کو منظوری نامہ حوالے کئے ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ایچ اے ڈی پی کے تحت 3.47 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا بھی ای افتتاح کیا ۔ انہوں نے ضلع اننت ناگ میں آر اے ڈی ایچ اے ڈی پی کے تحت قائم کئے گئے گہرے بور ویلوں اور ضلع پلوامہ میں ایچ اے ڈی پی کے تحت قائم کئے گئے سیمی ہائی ٹیک پولی ہاوس کا بھی ای افتتاح کیا ۔ قبل ازیں اتل ڈولو نے باغبانی ، حیوانات ، ماہی پروری ، ایگرو فارسٹری ، ایگری انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تیار کردہ مختلف مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرنے والے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے کسانوں کی مختلف فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کی نمائش اور ان پر روشنی ڈالنے والے اسٹالز کا بھی جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری نے مرکزی اسپانسرڈ اسکیم سب مشن ایگریکلچر میکانائیزیشن ( ایس ایم اے ایم ) کے تحت ایک ٹریکٹر کی چابیاں بھی کسانوں کو سونپیں ۔ اس موقع پر انہوں نے سائینسی شہد کی مکھیوں کے پالنے سے متعلق ایک تربیتی کتابچہ بھی جاری کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا