چیف جسٹس نے ٹنگڈار اور ٹیٹوال میں لیگل ایڈ کلینک کا اِفتتاح کیا ۰ بار، طلباء اور سول اِنتظامیہ کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی
لازوال ڈیسک
کپواڑہ؍؍چیف جسٹس جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج ٹنگڈار اور ٹیٹوال میں لیگل ایڈ کلینکس کا اِفتتاح کیا اور بار اراکین ، طلبا ء اور سول اِنتظامیہ سے اِستفساری گفتگو کی۔گورنمنٹ ڈگری کالج ٹنگڈار اور ٹیٹوال میں لیگل ایڈ کلینکس کی اِفتتاحی تقریب میں چیف جسٹس کے پرنسپل ایم کے شرما، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ (چیئرپرسن ڈی ایل ایس اے کپواڑہ )شازیہ تبسم، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ پروفیسر ہارون رشید ، ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس، سو ل جج / منصف ٹنگڈار کورٹ فیضان نظر،ڈی دی سی ممبر کرناہ ایڈوکیٹ نجمہ حامد ، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، بی ڈی سی ٹیٹوال نشادہ پروین ، ایس ڈی ایم ٹنگڈار ڈاکٹر گلزار احمد راتھر، ڈی آئی او کپواڑہ مد ثر سکندر ، سینئر پراسکیو ٹنگ آفیسر کرناہ خالد مشتاق ، صدر بار ایسو سی ایشن قاضی محبوب الٰہی ، بار ایسو سی ایشن کرناہ کے ممبران اور مقامی پی آر آئیز اور تحصیل اِنتظامیہ کے اَفسران نے شرکت کی۔چیف جسٹس ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے اَپنے صدارتی خطاب میں آئین کے تمہید پر زور دیاجس میں تمام شہریوں کے لئے اِنصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے وسیع طبقوں کو مفت قانونی اِمداد فراہم کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ جو ابھی تک اَپنے قانونی حقوق اور مراعات سے ناواقف ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ کو فیصلہ سازی کے علاوہ اہم کردار ادا کرنا ہے ، یہی قانونی بیداری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کو اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ لوگوں کے حقوق پامال نہ ہوں اور اَفراد کی عزت کا خیال رکھا جائے۔اُنہوں نے لوگوں کی اِنصاف تک رسائی کو بڑھانے کے لئے قانونی اِمداد کے کلینک کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا،’’ قانونی اِمداد کے کلینکس سب کے لئے اِنصاف تک رَسائی کو یقینی بنانے کے ہمارے آئینی عہد کو پورا کرنے کے لئے ایک اہم طریقہ ہے۔‘‘چیف جسٹس نے کہا کہ پی ایل وی فٹ سپاہی ہیں اور انصاف تک رسائی بڑھانے کے لئے لوگوں میں قانونی بیداری کی خاطر نچلی سطح تک جا کر قانونی امداد کے کلینکوںکو مزید متحرک اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہام’’ قانونی اِمدان کلینکس سب کے لئے اِنصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے ہمارے آئینی عہد کو پورا کرنے کے اہم طریقوں میں سے ایک ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا ،’’ ہماری ذمہ داری ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔‘‘چیف جسٹس نے ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ ٹنگڈار اور ٹیٹوال میں ترقی ہوئی ہے ۔ کرناہ کے باشندوں کی شاندار تاریک اور شراکت بہت زیادہ ہے ، اگر چہ کچھ مشکلات ہیں، لیکن ہم تعاون اور تال میل سے ان مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔چیف جسٹس نے گورنمنٹ ڈیگر کالج کپواڑہ میں طلبا ء سے گفت و شنید کی اور عدالتی نظام اور عدلیہ میں ان کی دِلچسپی کے بارے میں ان کی رائے لی۔سول جج / منصف ٹنگڈار فیضان آئی نذر نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دی ۔صدر بار ایسو سی ایشن ٹنگڈار نے ڈگری کالج ٹنگڈار میں خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ نے ٹیٹوال میں اِفتتاحی تقریب میں خطبہ اِستقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیگل ایڈ کلینک اِنصاف کے خلاکو پُر کر رہے ہیں۔ سماج کے پسماندہ طبقات کو قانونی حقوق اور سماجی اِنصاف کے بارے میں بیداری دے کر لوگوں کو بااِختیار بنار ہے ہیں۔اُنہوں نے چیف جسٹس کا کپواڑہ ضلع بالخصوص ٹنگڈار اور ٹیٹوال کا دورہ کرنے پر شکریہ اَدا کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے سول اِنتظامیہ اور کپواڑہ ضلع کے لوگوں کی جانب سے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ کا کرنا ہ کا دورہ کرنے پر شکریہ اَدا کرتے ہوئے کہا کہ کرناہ سب ڈویژن کی تاریخ میں ایک تاریخی واقعہ ہے کہ پہلی بار کسی چیف جسٹس نے دورہ کیا ہے ۔ اِس دور دراز علاقے میں بار اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔اُنہوں نے ضلع کی ترقی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کپواڑہ ضلع کو ملک کے اسپریشنل ڈسٹرکٹ پلان میں منتخب کیا گیا ہے اور مختلف پیرا میٹروں اور موضوعاتی علاقوںکو بہتر بنایا گیا ہے۔سول جج / منصف ٹنگڈار نے ٹیٹوال میں شکریہ کی تحریک پیش کی۔