چیف جسٹس چندچوڑ کی تصویر والے جعلی سوشل میڈیا پوسٹ پر قانونی کارروائی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی تصویر کے ساتھ غلط ارادے اور شرارت انگیز طریقہ سے ان کے ذریعے عوام کو ’آمریت‘حکومت کے خلاف متحدہو کر سڑکوں پر اترنے کی لوگوں سے کی گئی اپیل والے جعلی سوشل میڈیاپوسٹ معاملے میں قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔عدالت عظمی نے رابطہ عامہ کے دفتر میں پیر کو معاملہ سامنے آنے کے بعدایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا پوسٹ جعلی ہے۔ یہ غلط ارادے سے شرارت انگیز کام ہے۔بیان میں کہا گیا ہے یہ پوسٹ نہ تو چیف جسٹس چندرچوڑ کے ذریعے اور نہ ہی ا ن کے کسی شخص کے ذریعے جاری کیاگیاتھا۔بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ پیر کو سوشل میڈیا اور میسنجر ایپس پر شائع ایک جعلی خبرکا پتہ چلا، جس میں ہندوستان کے چیف جسٹس (سی جے آئی) ڈی وائی چندچوڑ کاحوالہ دیا گیا ہے۔رابطہ عامہ دفترنے کہاکہ متعلقہ محکموں کی طرف سے اس معاملے میں مناسب کاروائی کی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا