چیف جسٹس نے جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی سری نگر میں وکلأ کیلئے 40گھنٹے کے ثالتی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا

0
0

تیز ، منصفانہ اور کفایت شعاری سے متعلق قرار دادوں کی سہولیت کے لئے ثالثی کی تبدیلی کی طاقت پر زور دیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج یہاں جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی ( جے کے جے اے ) مومن آباد سری نگر میں صوبہ کشمیر کے وکلأ کے لئے 40 گھنٹے طویل لازمی ثالثی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔جموںوکشمیر میں 40 گھنٹے کے لازمی ثالثی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح زیادہ مؤثر ، قابل رَسائی اور ہم آہنگ متبادل تنازعات کے حل نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اِس موقعہ پرجج جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے اور چیئرمین ثالثی اور مفاہمت کمیٹی جسٹس تاشی ربستن،جسٹس اَتل سریدھرن ، جسٹس سِندھو شرما، جسٹس جاوید اِقبال وانی ، جسٹس محمد اَکرم چودھری اور جسٹس راجیش سیکھری اور جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج بھی موجو دتھے۔چیف جسٹس نے اِفتتاحی خطاب میں تیز ، منصفانہ اور کفایت شعاری سے متعلق قرار دادوں کی سہولیت کے لئے ثالثی کی تبدیلی کی طاقت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے وکلأ کی ضرورت کو اُجاگر کیا کہ وہ اِنصاف تک رَسائی کو بڑھانے ، عدلیہ پر بوجھ کم کرنے اور کمیونٹی کے اَندر ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ثالثی کو ایک قیمتی ٹول کے طور پر قبول کریں۔جسٹس تاشی ربستن نے ثالثی اور اے ڈی آر نظام کے فوائد پر بصیرت اَفروزخطاب کیا ۔اُنہوں نے تنازعات کو حل کرنے ، قانونی چارہ جوئی کے اَخراجات کو کم کرنے اور تعلقات کے تحفظ میں ثالثی کی تاثیر پرروشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی وائی پی بورنی نے خطبہ اِستقبالیہ میں ثالثی تربیتی پروگرام کے مجموعی طور پر لیگل کمیونٹی پر تبدیلی کے اَثرات پر روشنی ڈالی ۔ممبر سیکرٹری جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارتی اور کوآرڈی نیٹر ثالثی اور مفاہمت کمیٹی امیت گپتا نے شکریہ کی تحریک میں تمام معزز مہمانوں ، شرکأ ، ممکنہ ٹرینروں او رمنتظمین کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے پروگرا م کی کامیابی میں تعاون کیا۔واضح رہے کہ 40گھنٹے کا لازمی ثالثی تربیتی پروگرام ایم سی پی سی سپریم کورٹ آف اِنڈیا کے زیر اہتمام جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی ثالثی اور مفاہمت کمیٹی کا ایک اقدام ہے جس کا مقصد وکلأ کو خصوصہ مہارتوں اور ثالثی کے طریقوںکی گہرائی سے معلومات فراہم کرنا ہے ۔ اِس ثالثی تربیتی پروگرام کا مقصد خوشگوار تصفیوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا اور اِنصاف اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا ہے۔یہ اَقدام ماحولیاتی تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لئے سرسبز مستقبل کو فروغ دینے کی خاطر چیف جسٹس کی لگن کی علامت ہے۔تقریب میں چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما ، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سری نگر جواد احمد، رجسٹرار ویجی لنس تسلیم عارف ، رجسٹرار رولز راجندر سپرو، رجسٹرار آئی ٹی اَنوپ شرما، سیکرٹری ایچ سی ایل ایس سی پریم ساگر ،جوائنٹ رجسٹرار ( پروٹوکول ) عبدالباری اور وکلأ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا