مینڈھر میں تعمیراتی کاموں کے لئے بات کرنی کی یقین دھانی کروائی
ناظم علی خان
مینڈھر//چیر مین قانون سازکونسل حاجی عنائت علی نے جمعرات کو پونچھ کے دورہ پر جب جڑانوالی گلی پہنچے تووہاں پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقعہ پر چوہدری امان اللہ ٹھیکدار نے ان کا استقبال کیا ان کے ہمراہ لیبر یونین کے صدر عبدالمجید چوہدری ،محمد رزاق بجاڑ،منظور حسین شاہ، زمان حسین شاہ اور ٹیپو چوہدری کے علاوہ کئی لوگ موجود تھے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے ایس ڈی ایم مینڈھرکے علاوہ پولیس افیسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر لوگوں نے چیرمین قانون کونسل حاجی عنائت علی کی توجہ تعمیراتی کاموں کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ مینڈھر میں تعمیراتی کام نہیں ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈران کاموں میں مداخلت کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مینڈھر میں بجلی پانی اور سڑکوں کی خستہ حالت ہے۔لہذا سرکار مینڈھر کی طرف دھیان دے تاکہ مینڈھر میں تعمیراتی کام ہوں۔اس موقعہ پر وفد میں موجود لوگوں نے ان کو ضلع پونچھ کا دورہ کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مینڈھر کے اندر تعمیراتی کاموں کی طرف توجہ دی جائے تاکہ کام ہو سکیں۔ اس موقعہ پر حاجی عنائت علی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ میں مینڈھر میں تعمیراتی کاموں کے لئے ضرور بات کروں گا اور بجلی پانی اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ سے بھی بات کروں گا۔