چیئرپرسن ڈی ڈی سی کشتواڑ نے سہ ماہی جنرل کونسل اجلاس کی صدارت کی

0
0

ڈسٹرکٹ کیپیکس، اے ڈی پی، دیگر منصوبوں کے تحت مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل، کشتواڑ، پوجا ٹھاکر نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں سہ ماہی جنرل کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںاجلاس میں ڈی ڈی سی کی وائس چیئرپرسن صائمہ پروین لون نے شرکت کی۔ اس دوارن ڈپٹی کمشنر، ڈاکٹر دیونش یادو؛ سی ای او جنرل کونسل ،اے ڈی ڈی سی ، شام لال؛ اے سی آر، ورونجیت سنگھ چرک؛ جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، محمد اقبال،،ڈی پی او سنیل بھٹیال تمام بی ڈی سی چیئرپرسنز، ڈی ڈی سی کونسلرز کے علاوہ ضلعی اور سیکٹرل افسران۔میٹنگ شروع ہونے سے پہلے، مقامی شہید رائفل مین روی کمار اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جنہوں نے حال ہی میں قوم کے لیے اپنی جان قربان کی، اور ڈی سی سی چیئرپرسن کے سسر، جن کا گزشتہ ماہ انتقال ہو گیا تھا۔شروع میں سی ای او جنرل کونسل شام لال نے جنرل کونسل کے ممبران کو خوش آمدید کہا اور انہیں میٹنگ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے مالی سال2023-24 کے لیے ڈسٹرکٹ کیپیکس، ایریا ڈیولپمنٹ پلان اور ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پی آر آئی کے منصوبے کے تحت کیے گئے کاموں کی سیکٹر وار جسمانی اور مالی حالت کا جائزہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا