چیئرپرسن ڈی ڈی سی سری نگر ، سابق وزیر اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے 19ویں ایشیائی کھیلوں کیلئے ہندوستانی ووشو ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر آفتاب ملک ، سابق وزیر سکھ نندن چودھری اور عوامی وفود نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سویۂ بُگ بڈگام سے تعلق رکھنے والے پی آر آئی ممبران کے ایک وفد نے محمد اشرف آزاد کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں اَپنے علاقے کے ترقیاتی مطالبات سے آگاہ کیا۔بعد میں یوتھ ڈیولپمنٹ فورم چاڈورہ کے وفود اورنائب صدر بی جے پی پلوامہ محترمہ ماہی عرفان نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اَپنے اَپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگا ہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے دوران بات چیت وفود کے اَرکان کو ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات پر مناسب کارروائی کا یقین دِلایا۔وہیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں 19ویں ایشیائی کھیلوں کے لئے ہندوستانی ووشو ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو پورے جموںوکشمیر یوٹی کی طرف سے اَپنی نیک تمنائوں اوردعائوں کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ مجھے یقین ہے کہ ہمارا دستہ اعزاز حاصل کرے گا اور ملک کا سر فخر سے بلند کرے گا۔‘‘ووشو کھلاڑی سری نگر میں نیشنل کوچنگ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں جس کا اہتمام سپورٹس اَتھارٹی آف اِندیا اور وزارتِ امورِ نوجوان و کھیل کود نے کیا ہے جس کے بعد وہ 5 ؍ اگست 2023ء کو چین روانہ ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا