چھنی میں تیزرفتار ٹرک نے خاتون کرموت کے گھاٹ اُتارا

0
0

ملزم ٹرک ڈرائیورکی شناخت ہوگئی:پولیس تحقیقات میں غفلت کامظاہرہ::لواحقین

محمد جعفر/ابراہیم خان
جموں؍؍آئے روز ہم سڑک حادثات کی خبریں سنتے ہیں ، اور اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے گاڑی حادثے کا شکار ہو جاتی ہے یا کوئی گاڑی کسی انسان کو کچل دیتی ہے،ان حادثات پر قابوں پانے کے لئے کئی نہ کئی ٹریفک پولیس بھی لاپرواہی برت رہی ہے۔ایسے ہی ایک سڑک حادثے کی بات کرتے ہیں کہ بروز منگلوارچھنی بائی پاس آرمی گیٹ کے سامنے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے ایک پچیس سالہ خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اس خاتون کا نام کلثوم تھا اور اس کا تعلق سرینگر سے تھا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاتون دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تقریباً دو بجے کے قریب اپنے کسی رشتہ دارکے یہاں جا رہی تھی،لیکن شاہراہ پارکرتے وقت ایک ٹرک کی لاپرواہی سے وہ اپنی جان گنوا بیٹھی۔حادثہ پیش آتے ہی اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مرہ قرار دیا،چونکہ ٹرک کی زور دار ٹکر لگنے سے وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھ تھی۔اس کے بعد اس کے رشتہ داروں کو پتہ دیا گیا کہ آپ کی ایک بیٹی یہاں ہسپتال میں ہے آ کے اسے لے جائیں۔رشتہ داروں کے مطابق جب وہ اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں سے پوچھا کہ ہماری بیٹی زندہ بھی ہے یا نہیں تو ڈاکٹروں نے جواب دیا کہ سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے یہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھی ہے۔روتے بلکتے رشتہ داروں نے ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پولیس چوکی چھنی میں ایف۔آئی۔آر بھی درج کرائی ہے،لیکن دو دن گزرنے کے بعد بھی پولیس اس ٹرک والے کی شناخت کرنے میں ناکام رہی،حالانکہ آرمی گیٹ سے کنجوانی تک سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں ان کی مدد سے مجرم کو جلد ہی پکڑا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس خاتون کا ایک چوٹا بچہ ہے،جو بنا ماں کے اب بے سہارا ہو گیا،انہوں نے کہا کہ اس خاتون کا تعلق بہت ہی غریب گھرانے سے ہے ، جو بڑی مشکل سے اپنے بچے کے ساتھ سردیوں سے پچنے کے لئے یہاں آئی تھی ،لیکن کیا پتہ تھی کہ اس بار کی سردیاں اس معصوم بچے کو یتیم بنا دیں گی۔جب صحافی نے ایس۔ایچ۔او پولیس چوکی چھنی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے ٹرک والے کی شناخت کر لی ہے، لیکن اس نے ابھی تک جرم قبول نہیں کیا، جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ پولیس مجرم کو جرم قبول کروانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔اس خاتون کے رشتہ داروں نے انصاف کی مانگ کرتے ہوئے،کہا کہ جلد از جلد اس ٹرک ڈرائیور کی شناخت کی جائے اور اسے کڑی سے کڑ ی سزا دی جائے تاکہ کلثوم کے بچے کی طرح کوئی اور بچہ یتیم نہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا