صدر جمہوریہ مرمو،وزیرداخلہ امت شاہ سمیت متعددشخصیات نے مسرت کااِظہارکیا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کے روز دوسابق وزرأ اعظم پی وی نرسمہارائو اور چوہدری چرن سنگھ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن، جو سبز انقلاب میں اپنے اہم کردار کے لیے معروف ہیں، کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا نے کااعلان کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے، آج سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن تفویض کرنے کے بارے میں مطلع کیا۔انہوں نے بیان کیا کہ وزیر اعظم کے طور پر، جناب نرسمہا راؤ کا دور، ان اہم اقدامات سے نمایاں رہا ہے، جس نے ہندوستان کو عالمی منڈیوں کے لیے کھولا،جس سے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کو فروغ ملا۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:’’یہ بتاتے ہوئیانتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ ہمارے سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ گارو کو بھارت رتن تفویض کیا جائے گا‘‘۔ایک ممتاز عالم اور محب الوطن کے طور پر، نرسمہا راؤ گارو نے مختلف صلاحیتوں میں ہندوستان کی وسیع پیمانے پر خدمت کی۔
وہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ ، مرکزی وزیر اور کئی سالوں تک رکن پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر کئے گئے کام کے لئے یکساں طور پر یاد کئے جاتے ہیں۔ ان کی دور اندیش قیادت نے، ہندوستان کو اقتصادی طور پر ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔نرسمہا راؤ گارو کا بطور وزیر اعظم دور، ان اہم اقدامات سے نمایاں رہا ہے، جس نے ہندوستان کو عالمی منڈیوں کے لیے کھولا، جس سے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کو فروغ حاصل ہوا۔ مزید برآں، ہندوستان کی خارجہ پالیسی، زبان اور تعلیم کے شعبوں میں، ان کی حصہ رسدی ایک رہنما کے طور پر، ان کی کثیر جہتی میراث کی نشاندہی کرتی ہیں، جس نے نہ صرف ہندوستان کو اہم تبدیلیوں کے توسط سے آگے بڑھایا، بلکہ اس کے ثقافتی اور فکری ورثے کو بھی تقویت بخشی۔
وہیں ایک اور اعلان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کیا۔انہوں نے آنجہانی رہنما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کردی۔
وزیر اعظم نے پوسٹ کیا۔’’یہ ہماری حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن سے نوازا جا رہا ہے، یہ اعزاز ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کے لیے وقف ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبودکے لیے صرف کر دی۔ خواہ وہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے یا ملک کے وزیر داخلہ اور یہاں تک کہ ایک ایم ایل اے کے طور پر، انہوں نے ہمیشہ ملک کی تعمیر کو تحریک دی، وہ ایمرجنسی کے خلاف بھی ڈٹے رہے، ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں کے لئے ان کے فدا کارانہ جذبے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کے لیے ان کا پختہ عزم پوری قوم کے لیے متاثر کن ہے۔‘‘
ایک اوراہم ااعلان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پرہی ایک پوسٹ کیا کہ ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن، جو سبز انقلاب میں اپنے اہم کردار کے لیے معروف ہیں، کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی دور اندیش قیادت نے، نہ صرف ہندوستانی زراعت کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے، بلکہ ملک کے غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا ہے۔وزیر اعظم نیایکس پر پوسٹ کیا:
’’یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ حکومت ہند، ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی کو زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں ہمارے ملک کے لئے ان کے یادگار تعاون کے اعتراف میں، بھارت رتن سے نواز رہی ہے۔ انھوں نے مشکل وقت کے دوران زراعت میں خود کفالت اور ہندوستانی زراعت کو جدید بنانے کے لیے شاندار کوششیں کیں۔ ہم ان کے انمول کام کو ایک اختراعی اور سرپرستی کے طور پر تسلیم کرتے ہیں نیز بہت سے طلبا میں ان سے سیکھنے اور تحقیق کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی دور اندیش قیادت نے، نہ صرف ہندوستانی زراعت کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے، بلکہ ملک کے غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے، جنھیں میں قریب سے جانتا تھا اور میں نے ہمیشہ ان کی بصیرت اور معلومات کی قدر کی‘‘۔
وہیں ایک بیان کے مطابق صدر جمہوریہ نے، سرکردہ اور نامورشخصیات چودھری چرن سنگھ (بعد از مرگ)پی وی نرسمہا راؤ (بعد از مرگ)اورڈاکٹر ایم ایس سوامیناتھن (بعد از مرگ)کو بھارت رتن تفویض کرنے پر اظہارِ مسرت کیا ہے۔
دریں اثناء مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر امت شاہ نے سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ جی کو بھارت رتن تفویض کئے جانے کے فیصلے پر اظہارِ مسرت کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا، جیسا کہ ہم پی وی نرسمہا راؤ جی کی ہمہ گیر قیادت کا جشن منارہے ہیں، میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے عظیم سیاسی اور دانشور شخصیت کو سب سے باوقار ایوارڈ تفویض کرنے کا فیصلہ کیا۔سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ گارو کو، بھارت رتن سے نوازنا، اس عظیم محبت الوطن سیاستدان کے لیے ،ایک باوقار خراج عقیدت ہے، جس نے ہمارے ملک کی تاریخ کو ایک شاندار وژن، عقل اور مدبرانہ انداز سے تشکیل دیا۔
پی وی نرسمہا راؤ جی کے تعاون کو، ہماری معیشت کے سب سے زیادہ ہنگامہ خیز دور میں سے ایک، جامع ترقی کے دور میں ،محفوظ طریقے سے فعال رکھنے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، امت شاہ نے کہا کہ’’سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ گارو کو بھارت رتن کا اعزاز، ایک عظیم محب الوطن سیاست دان کے لیے ایک پروقار خراج عقیدت ہے، جنھوں نے ہمارے ملک کی تاریخ کو ایک شاندار وژن، عقل اور مدبرانہ انداز سے تشکیل دیا۔ پی وی نرسمہا راؤ جی کے تعاون کو ہماری معیشت کو سب سے زیادہ ہنگامہ خیز دور میں سے ایک جامع ترقی کے دور میں، محفوظ طریقے سے فعال رکھنے کے ضمن میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جیسا کہ ہم پی وی نرسمہا راؤ جی کی ہمہ گیر قیادت کا جشن منارہے ہیں، میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے عظیم سیاسی اور دانشور شخصیت کو انتہائی باوقار ایوارڈ تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
ایک اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنی پوسٹ میں، امت شاہ نے، چودھری صاحب کو اعزاز دے کر ملک کے کروڑوں کسانوں اور محنت کش لوگوں کو عزت دینے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ جی نے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی کسانوں کے لیے وقف کی، کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ چودھری صاحب زندگی بھر جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف رہے اور انھوں نے ایمرجنسی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری چرن سنگھ جی نے اپنے فیصلوں کے ذریعے پورے ملک کو دکھادیا کہ ایک کسان کا بیٹا ملک کی روزی روٹی سے لے کر پالیسی معاملات تک کے فیصلے کر سکتا ہے۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، امت شاہ نے کہا کہ’’ممتاز سائنس داں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن سے نوازنا ان عظیم شخصیات کے تئیں ہماری قوم کے گہرے اظہار تشکر کا ثبوت ہے جنہوں نے اس کی ترقی کی بنیاد رکھی۔ ہماری تاریخ سوامی ناتھن جی کو ایک نایاب صلاحیت کی حامل شخصیت کے طور پر یاد کرتی ہے جن کی سائنسی صلاحیتوں نے ہماری قوم کو خوراک کے بحران کے دور سے غذائی تحفظ کی طرف لے جانے کا مشکل کام انجام دیا۔ ایک ماہر تعلیم سوامی ناتھن جی کی جستجو نے نہ صرف تحقیقی کاموں کی بنیاد ڈالی بلکہ وراثت کو جاری رکھنے کے لیے متعدد شاندار ذہنوں کو بھی تشکیل دیا۔ اس اہم موقع پر، ہماری مثالی شخصیت سوامی ناتھن جی کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنیکے تاریخی فیصلے کے لیے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘