چوہدری نسیم لیاقت نے کوٹرنکہ میں 21 کروڑ 86 لاکھ روپے کی لاگت والے جل جیون مشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا

0
0

بی ڈی سی چیر مین جاوید اقبال چوہدری نے کہا کہ ان تین پنچایتوں کی عوام کو ہر گھر کو نل سے جل ملے گا
اربیہ فاطمہ
کوٹرنکہ ؍؍ ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ کی مرکزی پنچایت حلقہ کوٹرنکہ حبی. جگلانوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کے لیے آج جل جیون مشن پروجیکٹ کا افتتاح کیاگیا ہے ۔اس پروجیکٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین چوہدری نسیم لیاقت اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین جاوید اقبال چوہدری نے کیا ۔اس موقع پر محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افیسران اور کوٹرنکہ کے معزز شہری بھی موجود تھے ۔ ڈی ڈی سی چیئرمین نسیم لیاقت کی صدارت میں یہ پروجیکٹ شروع ہوا ہے ۔اس موقع پرجاوید اقبال چوہدری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعہ سے تین پنچایتوں کی عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا اور یہ ایک بڑا قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جل جیون مشن سکیم ایک بہترین سکیم ہے۔ جو ہرگھر کو نل سے جل دستیاب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں صرف جل جیون مشن کی پائپں ملتی تھی وہ بھی نورنظر کارکنان کو اور عام غریب کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ آج بھی پینے کے صاف پانی کے لئے لوگ ترستے ہیں لیکن جل جیون مشن سکیم کسی کو پانی کے بغیر نہیں رہنے دیگی ۔اس موقع پر لوگوں نے چوھدری نسیم لیاقت اور بلاک چیرمین جاوید اقبال چوھدری کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جاوید اقبال چوہدری عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں اور موصوف ہرایک شخص کی مشکلات کو سننے کے بعد اس کا حل تلاش کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا