چوہدری محمد قاسم کے انتقال پر الحاج محمد فرید پھامبڑا نے کیاظہار تعزیت

0
0

ایم شفیع رضوی
سانبہ // گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سماجی کارکن الحاج محمد فرید پھامبڑا نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کے والد نسبتی و ریٹائرڈ چیف پی ڈی ڈی چوہدری محمد قاسم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے الحاج موصوف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس دکھ بڑی گھڑی میں ہم بھی لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں موصوف چودری محمد قاسم کے انتقال کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش اور مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو اور دیگر پسماندگان کو صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمہ کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے پھامبڑا موصوف نے کہا کہ چوہدری محمد قاسم نہایت ہی قابل اور ہمدرد افیسر تھے انہوں نے اپنے دور اقتدار میں نہایت ہی ایمانداری اور تندہی کے ساتھ اپنے منصب کا استعمال کیا تھا مرحوم محمد قاسم نہایت ہی با اخلاق با کردار شخصیت کے حامل تھے موصوف کے انتقال سے جموں و کشمیر میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے جس کی برپائی ممکن ہی نہیں بلکہ مشکل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا