چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں پنچایت قصبہ میں ایک اجلاس منعقد

0
0

متعدد پارٹیوں سے وابستہ افراد نے اپنی پارٹیوں کو خیرآباد کہہ کر کانگریس کادامن تھاما
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ضلع صدر انڈین نیشنل کانگریس و رْکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدلغنی کی قیادت میں معززین نے گاؤں قصبہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس کے بعد وہاں ایک شاندار اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامِ قصبہ کی طرف سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے ان کے ہمراہ کانگرس ضلع جنرل سیکرٹری گلزار جٹ، سرپنچ نونابانڈی پنچایت چوہدری عبدالقیوم ، چوہدری کمالدین و دیگر معززین بھی موجود رہے۔اس دوران گاؤں قصبہ میں جو بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ہوچکے ہیں ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوام کی مشکلات و پریشانی کو تفصیل سے سماعت کیا۔ نئے ترقیاتی کاموں کو عوام کو سماعت کرنے کے بعد آئندہ پلان میں شامل کرنے کا پورا یقین دلایا۔چوہدری عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا پیار و خلوص ہمیشہ یاد رکھوں گا، میں عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہوں ، جس شخص کو جو بھی کام ہو وہ مجھ سے براہ راست رابطہ کرے، ہر شخص کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور عوام کے ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اس کیلئے ممکن اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پرنائب سرپنچ سید مروت حسین شاہ، ممبر پنچایت سید ازمیر حسین شاہ عرف مْنّاں، سید امجد حسین شاہ، طاہر مصرف حسین شاہ، سید علی رضا، اشفاق حسین شاہ، مولوی قدیر حسین، چوہدری محمد کبیر، محمد فرید حسین شاہ، شفیق حسین شاہ ، و دیگر معززین نے بھا بی جے پی، ، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی و دیگر جماعتوں کو خیرآباد کر کے شیرِ پونچھ چوہدری عبدالغنی کا دامن تھام لیا۔ نائب سرپنچ سید مروت حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آج تک گاؤں قصبہ جو ضلع ہیڈ کوارٹر کے اتنے قریب ہونے کے باوجود بھی ترقی سے بہت دور رہا لیکن جو کام چوہدری عبدالغنی نے دو سال کے عرصہ میں مکمل کرائے اور جو پلان آج عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے وہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنا کام آج تک ایم ایل اے لوگ نہیں کر سکے اور انھوں نے کہا ہم پوری ایمانداری دیانتداری سے چوہدری عبدالغنی کا ساتھ دیں گے اور عوام قصبہ شانہ بشانہ چوہدری عبدالغنی کے ساتھ ہے۔ ضلع جنرل سیکرٹری گلزار جٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں ترقیاتی کام شامل ہیں ، ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنا ہر محلہ میں سڑک پہنچانا بجلی و پانی کی بہترین سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو مکمل کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو بھی آئندہ پلان میں شامل کر کے مکمل کیا جائے گا۔چوہدری عبدالقیوم نے اپنے بیان میں کہا کہ شیرِ پونچھ چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں جو کام دو سالوں میں ہوئے ہیں وہ ماضی کی کئی دہائیوں میں نہیں ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا