چونتیس لاکھ گوجر بکروال طبقہ

0
39

دفعہ 35Aکو بحال رکھنے کے حق میں :شمشیر ہکلہ
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍جموں و کشمیر کی سرکردہ گوجر لیڈر اور دانشور شمشیر ہکلہ پونچھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں لیہ و لداخ کو چھوڑ کر باقی تمام اضلاع گوجر بکروال طبقہ کے لوگ زیادہ تر پہاڑوں اور جنگلوں کے نزدیک اور ہندوستان و پاکستان کے سرحد کے نزدیک آباد ہیں جموں و کشمیر میں آباد گوجر بکروال طبقہ کی تہذیب و تمدن زبان و ادب اور مسائل و مشکلات ریاست میں آباد دوسرے طبقوں سے بالکل الگ اور مختلف قسم کی ہیں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مین گوجر بکروال طبقے کی اپنی الگ پہچان ہے شمشیر ہکلہ پونچھی نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں آباد چونتیس لاکھ گوجر بکروال لوگ ہندوستان کے آئین کے دفعہ 35Aکو بحال رکھنے کے حق میں ہیں اور دفعہ 35Aکو بحال رکھنے کے لئے پوری پوری حمائت کرتے ہوئے ہندوستان کی مرکزی سرکار کو دفعہ 35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ شمشیر ہکلہ پونچھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے پر گوجر بکروال طبقہ زبر دست مخالفت کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا