چوری کی وارداتوں پر جموں و کشمیر پولیس نے شکنجہ کسا

0
0

پولیس نے موٹر سائیکل چورکو گرفتارکیا، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولس تھانہ وجئے پور میں درج چوری کے دو مختلف معاملوں میں پولیس نے ایک بائک لفٹر کو گرفتار کر کے چوری کی دو موٹر سائیکلیںبرآمد کی ہیں۔واضح رہے 24مئی کو پولیس تھانہ وجئے پور میں ایک نامعلوم شخص کے ذریعہ اس کی اسکوٹی کی چوری کے سلسلے میں ایک تحریری شکایت درج کروائی تھی۔وہیںشکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پی ایس وجئے پور میں مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 70/2024درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
وہیںتفتیش کے دوران، پولیس نے تکنیکی تجزیہ کے ساتھ بڑی کوششوں کے بعد نیرج کمار ولد دھرم چند رساکنہ چھنی بیلی تحصیل چکی بنک ضلع پٹھان کوٹ (پنجاب) کے نام سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔تاہم مسلسل پوچھ گچھ پر مذکورہ ملزم نے کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ اس کے انکشاف پر ریلوے روڈ وجئے پور کے قریب سے مسروقہ اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔دریں اثناء مزید پوچھ گچھ پر، ایک اور موٹر سائیکل مذکورہ ملزم نے چوری کیا تھا، ریلوے لائن وجئے پور کے قریب سے برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 71/2024 پی ایس وجئے پور میں درج ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا