چودھری محمد حسین کو20ویں برسی پر آبائی گاوں

0
0

درہالہ میں پروقار تقریب منعقد، ہزاروں لوگوں کی شرکت
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ریاسی نائب صدر اور سابقہ کابینہ وزیر چودھری ذوالفقار علی کے والد اور خطہ پیر پنجال کی مقبول سیاسی شخصیت چودھری محمد حسین کواْن کی 20ویںبرسی پر شاندار الفاظ میں یاد کیاگیاہے۔ اس سلسلہ میں اْن کے آبائی گاو ¿ں درہالہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف علاقہ جات سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔ سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری کے لوگوں کی تعلیمی واقتصادی بہتری کیلئے اْن کی خدمات اور جہدوجہد کو یاد کیاگیا۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم چودھری محمد حسین نے خطہ پیر پنجال میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ کو قائم رکھنے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کوٹرنکہ اور مضافاتی علاقہ جات کے لوگوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کریں۔ کوٹرنکہ میں جے این وی کا قیام اْنہیں کی کاو ¿شوں کا نتیجہ تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور رکن اسمبلی نوشہرہ، سندر بنی اور راجوری صدر مقامات پر بھی ایسے معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کے لئے کام کیا۔ جب وہ لیجسلیچر تھے ، تو اْس وقت درہال بدھل میں کثیر تعداد میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر اسکینڈری اسکول قائم کئے گئے۔مقررین نے کہاکہ مرحوم کے فرزند اصغر چودھری ذوالفقار علی کی مخلصانہ کوششوں سے کوٹرنکہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کا درجہ ملا اور یہاں پر سرکاری آرڈرنمبر192-GAD/2018مورخہ30جنوری2018کو ایڈیشنل ضلع کی منظوری ملی۔ اسی طرح کوٹرنکہ میں انڈرو اسٹیڈیم بھی تعمیر کیاگیا۔دو پارکیں اورایک ڈگری کالج کا قیام بھی چودھری محمد حسین کے فرزند کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اس دوران مرحوم چودھری محمد حسین کے ایصال ِ ثواب کے لئے خصوصی دْعا بھی کی گئی۔اپنی پارٹی نائب صدر چودھری ذوالفقار علی نے کثیر تعداد میں شرکت اور شاندار الفاظ میں اْن کے والد کو یاد کرنے کے لئے سبھی لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور یقین دلایاکہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ خطہ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے اْن کے والد کا جومشن تھا اْس کو جاری رکھوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا