چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں ’انڈیا‘ اتحاد کی جیت ہوگی: آپ

0
0

نئی دہلی، //عام آدمی پارٹی (آپ) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے منگل کو کہا کہ چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا ’انڈیا‘ اتحاد جیتے گا اور یہ جیت 2024 کے لوک سبھا انتخابات کا آغاز ہوگی مسٹر چڈھا نے آج کہا کہ 18 جنوری کو چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ انڈیا اتحاد کا پہلا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ یہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ثابت کرے گا کہ آنے والے دنوں میں انڈیا اتحاد اور بی جے پی کے درمیان مقابلے کا کیا نتیجہ نکلے گا۔

آپ لیڈر نے کہا کہ میئر کے انتخابات سے یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ انڈیا اتحاد جب مل کر الیکشن لڑتا ہے تو ایک اور ایک دو نہیں بلکہ گیارہ ہوتےہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال 2024 میں صرف انڈیا اتحاد ہی مرکز میں بی جے پی کو شکست دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں میئر آپ کا ہو گا جبکہ سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کانگریس پارٹی کے پاس جائیں گے۔

لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر انہوں نے کہا کہ کن ریاستوں میں سیٹیں تقسیم ہوں گی اور کہاں مل کر لڑیں گے، یہ آگے دیکھا جائے گا۔ سیٹ شیئرنگ پر لمحہ بہ لمحہ معلومات شیئر کرنا مناسب نہیں ہے۔ جیسے ہی اس سلسلے میں کوئی اہم فیصلہ لیا جائے گا، اس کی اطلاع سب کو دے دی جائے گی۔

مسٹر چڈھا نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات نتیجہ خیز رہی اور مل کر لڑنے کا راستہ صاف ہوگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا