چنئی، // انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے پیر کو چندریان -3 کی چاند کی سطح پر ‘سافٹ لینڈنگ’ سے پہلے چاند کے دوردراز حصے کی تصاویر جاری کیں۔
اسرو نے کہا کہ یہ تصاویر لینڈر ہیزرڈ ڈیٹیکشن اینڈ ایوائیڈنس کیمرہ (ایل ایچ ڈی اے سی) نے لی ہیں۔ اسرو نے ایل ایچ ڈی اے سی کی طرف سے لی گئی تمام چار تصاویر جاری کی ہیں۔
یہ کیمرہ، جو لینڈنگ کے دوران پتھر یا گہری کھائی کے بغیر محفوظ لینڈنگ ایریا کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے، اسرو نے اسپیس ایپلی کیشن سینٹر (ایس اے سی)، بنگلور میں تیار کیا ہے۔
ایس اے سی اسرو کے بڑے مراکز میں سے ایک ہے جو اسرو مشنوں کے لیے خلائی آلات کے ڈیزائن اور سماجی فائدے کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز کی ترقی اور آپریشن پر مرکوز ہے۔
ایپلی کیشنز میں کمیونیکیشن، براڈکاسٹنگ، نیویگیشن، ڈیزاسٹر مانیٹرنگ، میٹرولوجی، اوشین گرافی، ماحولیاتی نگرانی، اور قدرتی وسائل کے سروے وغیرہ شامل ہیں۔