این ایس ای کے سی ای او نے تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آشیش کمار چوہان، ایم ڈی اور سی ای او، این ایس ای نے چاند کے جنوبی قطب پر ہندوستان کے چندریان 3 کے اترنے کے تاریخی واقعہ پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ ہندوستان ایسا کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ میں چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی سوفٹ اور کامیاب لینڈنگ کی قابل ذکر کامیابی پر اپنی عظیم قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ شاندار کامیابی ہندوستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور ان بنیادی اقدار کے ساتھ گہرائی سے گونجتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جب ہم اس تاریخی لمحے کو منا رہے ہیں، تو آئیے اس سے سائنس اور اس سے آگے کے شعبوں میں تحریک حاصل کریں۔موصوف نے کہاکہ یہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ چیلنجز ہمارے لیے اپنی لچک اور ذہانت کا مظاہرہ کرنے کے محض مواقع ہیں۔