لازوال ڈیسک
جموں؍؍چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، ویجیلنس آگاہی ہفتہ منا رہا ہے ۔30 اکتوبر 2023 سے 5 نومبر 2023 تک کارپوریٹ آفس جموں اور اس کے پروجیکٹ سائٹس پر یہ ہفتہ منایا جا رہا ہے جہاں رشوت کو نہ کہو اور ملک کو ہاں کہو کے موضوع بات کی جائے گی ۔اس موقع پر عہد تمام عہدیداروں کو وسنت ہرمڈے، جنرل منیجر سی وی پی پی پی ایل نے پڑھ کر سنایا ۔دریں اثناء ویجیلنس بیداری ہفتہ کے دوران ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے نظم ، مباحثہ، کوئز، مضمون نویسی کے مقابلے جیسے کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔