چرخہ کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر منڈی کے مڈل سکول اڑائی حویلی میں پروگرام کا انعقاد

0
0

بڑی تعداد میں طلباء ،اسٹاف اور نوجوانوں نے کی شرکت ،ماحول کو صاف شفاف بنانا ہم سب کا قومی فریضہ :ڈاکٹر روبیہ بخاری
ریاض ملک
منڈی؍؍جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں فعال چرخہ ڈیویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک تنظیم کے بینر تلے اج ماحولیات کے عالمی دن کے موقہ پر مڈل سکول اڑائی حویلی میں ایک اہم پروگرام منعقد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی جموں یونیورسٹی پونچھ کیمپس کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر روبیہ بخاری شریک ہوئیں۔ جبکہ پروگرام کی صدارت سکول کے سینئر ٹیچر سید لیاقت حسین نے کی۔
پروگرام کے دوران ماحولیاتی تبدیلیاں اور ان کے سد باب کے لئے عالمی اور ملکی سطح پر زمہ داریوں پر مکالے اور تقاریر پیش کی گئی۔ پروگرام میں سکول انتظامیہ اور مہمانوں کا استقبالیہ اوت نظامت کے فرائیض محمد ریاض ملک نے انجام دیں۔بعد ازاں مہمانوں کو شال پہناکر خیر مقدم کیاگیا۔چرخہ وائیلنٹر ٹرینر خواجہ یوسف جمیل نے چرخہ ڈویلپمنٹ کمنیکیشن نیٹ ورک کا تعارف اور اس کی اہم سرگرمیوں کے حوالے سے جانکاری دی۔ جبکہ چرخہ کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے منعقدہ پروگراموں کے حوالے سے بھی جانکاری فراہم کی۔
انہوں نے چرخہ کے اغرآض و مقاصد کو بیان کرتے ہوے اے ہوے مہمانوں، سکول انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ سکول کی بچیوں نے ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کا تحفظ اور موجودہ ماحول میں الودگی اور اس سے بچاو کے اسباب پر روشنی ڈالی۔ اس موقہ پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر روبیہ بخاری نے عالمی یوم ماحولیات کے بنیادی اغراض ومقاصد کو بیان کیاگیا۔ اور ماحول کو پاک وشفاف بنانے کے لئے اہم اقدامات پر اپنے قیمتی نصائیخ سے نوازا۔ انہوں نے چرخہ تنظیم اور ٹیم کے بنیادی اصول ضوابط کو دیکھتے ہوئے سرہانہ کی۔ اور سکول انتظامیہ کی جانب سے بھی بہترین پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
چرخہ برضاکار ٹرینر پونچھ ریحانہ ریشی نے شکریہ اداکیا۔ اور چرخہ کے ساتھ اپنے سفر کا زکرکرتے ہوے چرخہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم معاملات دی۔ جس کے بعد پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کو انعامات اور ایوارڈ سے نوازاگیا۔جس کے بعد پروگرام کی صدارت کے فرائض انجام دے رہے سینئر استاد ماسٹر سید لیاقت حسین نے خطبہ پیش کیا۔اور چرخہ ڈیولپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کے عوامی مسائل کو قلم کے ذریعہ اجاگر کرنے کی سرہانہ کی۔ اور سکول میں یوم ماحولیات کے پروگرام کے لئے منتخب کرنے پر چرخہ کی پوری ٹیم بالخصوص پروگرام آرگنائزر محمد ریاض ملک کا شکریہ اداکیا۔جبکہ پروگرام کے ناظم نے چرخہ ٹیم کے علاوہ سکول انتظامیہ بالخصوص ماسٹر مقصود احمد، میڈم طاہرہ جبین، ماسٹر شبیر احمد، ماسٹر محمد یونس، میڈم نسیم اختر کی جانب سے پروگرام کو کامیاب بنانے پر شکریہ اداکرتے ہوے مبارک باد پیش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا