چراگاہوں کے تبادلے پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون کا مطالبہ

0
0

لاکھوں کی تعداد میں خانہ بدوش چراہگاہوںپر دار و مدار رکھتے ہیں:ڈاکٹر جاوید راہی
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر کے گجر بکروال طبقہ نے یہاں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چراگاہوں کو سرکاری کاموں کیلئے منتقل کرنے پر پابندی عائد کی جائے ۔اس سلسلہ میں ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فاﺅنڈیشن کی جانب سے معروف اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چراہگاہوں کو سرکاری کاموں کو منتقل کرنے پر پابندی عائد کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی منتقلی سے قبائلی ہجرت اور ان کے طرز زندگی پر اثر پڑتا ہے جبکہ طبقہ پہلے سے مشکلات سے دو چار ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجر اور بکروال طبقہ ریاست میں مویشیوں کو پالنے والا خاص طبقہ ہے اور لاکھوں کی تعداد میں خانہ بدوش چراہگاہوںپر دار و مدار رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چراہگاہوںکا خاتمہ ہو رہا ہے کیونکہ چراہگاہوں کی زمین کو دیگر کاموں کیلئے منتقل کیا جا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا