چراغ پاسوان ستمبر میں کٹھوعہ کا دورہ کریں گے

0
0

ایل جے پی جموں وکشمیر یونٹ سینئر نائب صد بھانو نے مرکزی وزیر سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک
جموںلوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سربراہ اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان ستمبر کے مہینے میں کٹھوعہ ضلع کا دورہ کریں گے۔پاسوان نے یہ بات ایل جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر نائب صدر بھانو پرتاپ سے ملاقات کے دوران کہی۔واضح رہے بھانو پرتاپ پارٹی کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاسوان سے ملنے نئی دہلی گئے تھے۔ وہیںایل جے پی صدر سے ملاقات کے دوران جموں و کشمیر میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال پر ایک طویل بحث ہوئی۔
وہیںمیٹنگ میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ مودی حکومت یوٹی میں دہشت گردی کو مکمل طور پر کچلنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور مودی حکومت نے جموں و کشمیر میں ترقی کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ہر طبقہ کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم میٹنگ کے دوران پاسوان نے ایل جے پی کے آئندہ پروگرام کے بارے میں بھی بات کی۔اس موقع پرایل جے پی کے صدر پاسوان نے کہا کہ وہ یو ٹی میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ستمبر کے مہینے میں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
پاسوان نے کٹھوعہ ضلع میں منعقد ہونے والے پارٹی پروگرام میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں کٹھوعہ آکر پارٹی کو نئی تحریک دیں گے۔ دریں اثنا، بھانو پرتاپ نے قومی صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کو مطلع کیا کہ جموں و کشمیر میں پارٹی کی طرف سے ہر سطح پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں، بھانو پرتاپ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ چاہتے ہیں کہ پاسوان ایک بار جموںو کشمیرمیں آئیں تاکہ پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہو سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا