چرارشریف میں نائب تحصیلدار کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

0
0

شاہین امین
بڈگام// تحصیل آفیس چرار شریف میں نائب تحصیلدار غلام حسن گنائی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ نمائندے شاہین امین کے مطابق محکمہ مال کی جانب سے منگل کے روز چرارشریف میں شاندار الوداعی پارٹی منعقد کی گئی۔جس میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی اور زی عزت شہریوں نے شرکت کی جہاں نائب تحصیلدار غلام حسن گنائی کے بہترین عوامی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔اور نائب تحصیلدار غلام حسن گنائی کے جذبہ خدمت خلق کی بھی سراہانہ کی گئی۔اور نیک خواشیات کا اظہار کرتے ہوئے اب تک کے بہترین نائب تحصیلدار قرار دیا۔
نائب تحصیلدار نے عوام الناس کے نام کہا کہ اب تک جو کچھ میں نے کیا اور اپنی ذمہ داری سمجھ کر کیا ہے۔ آخر پر انہوں نے ملازموں، سیاسی، سماجی اور ذی عزت شہریوں کا پیار محبت اور خلوص پر شکریہ ادا کیا۔لوگوں نے پر نم آنکھوں سے الوداع کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا