چاڈورہ میں تھانہ دیوس منایا گیا

0
0

مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
بڈگام// چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں تھانہ دیوس منایا گیا جس دوران لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ابھارے۔ پولیس آفیسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔نمائندے شاہین آمین کے مطابق ایس ایچ او چاڈورہ یاسر رشید بٹ کی سربراہی میں جمعرات کے روز چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں تھانہ دیوس منایا گیا جس میں مقامی پنچوں، سر پنچوں، عوامی نمائندوں اور ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران مقامی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل ابھارے۔پولیس آفیسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر پولیس آفیسران نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ سماجی بدعات، منشیات اور دوسرے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کر یں۔ ذی عزت شہریوں نے پولیس آفیسران کو یقین دلایا کہ سماج کو بدعات سے پاک رکھنے کی خاطر وہ پولیس کو اپنا بھرپور دست تعاون فراہم کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا