پی ڈی پی کے وفد نے سچیت گڑھ کا کیا دورہ

0
0

ہند پاک کشیدگی سے سرحدی باشندگان پہلے متاثر ہوتے ہیں :ٹاک
لازوال ڈیسک
جموںممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹک نے یہاں سچیت گڑھ میں سرحدی باشندگان سے اپنے دورے کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔انہوں نے کہا ہند پاک سرحدوں پر کشیدگی کے دوران سب سے پہلے سرحدی باشندگان متاثر ہوتے ہیں اور وہ لوگ جنگ ہونے کی وکالت کر رہے ہیں انہیں سرحدی باشندگان کی جانب زرہ بھی خیال نہیں ہے ۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں سوچیت گڑھ میں پارٹی لیڈران کے ہمراہ کیا جہاں ان کے ساتھ پرویز وفا، گرمیت سنگھ، نرندر شرما، سرتاج سنگھ و دیگران موجود تھے۔وہیں ٹاک نے کہا کہ پی ڈی پی کے بانی و سابق وزیر مفتی سعید ہی نے سرحدی باشندگان کے مسائل کو سب سے پہلے 2002میںاٹھایا تھا اور ان کی کاوشوں سے دونوں ممالک میں سیز فائر ہوا ۔ٹاک نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پلوامہ حملے کے بعد حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرحدی باشندگان کے تحفظ فراہم کرنا چاہئے ۔اس موقع پر پی ڈی پی لیڈر پرویز خان وفا نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کلالی طبہ سانحہ کے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہاں کے مقامی باشندگان انتظامیہ کے پاس جاتے ہیں مگر ہر کوئی ان کو سماعت کرنے سے کنارہ کشی کر رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا