’پی ڈی پی نے یہاں آر ایس ایس کولایا‘

0
0
پارٹی کاہیلنگ ٹچ کلنگ ٹچ میں تبدیل :طارق حمیدقرہ
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍؍پی ڈی پی پر آر ایس ایس کو ریاست کی سیاست میں موقع فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ آصفہ معاملے پر پی ڈی پی اپنے آپ کو مبرا قرار نہیں دے سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قتل کے اس بھیانک واقعے میں ملوث افراد کی حمایت میں جلسے جلوس نکالنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ پی ڈی پی ہی ہے جس نے آر ایس ایس کے ساتھ ہاتھ ملا کر ریاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر طاریق حمید قرہ نے پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کٹھوعہ میں معصوم بچی آصفہ کے قتل اور ریب میں ملوث افراد کو بچانے کیلئے جس طرح سے بی جے پی لیڈروں نے ملوث افراد کو بچانے کیلئے ریلیاں نکالیں اُس کی کئی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی نے ہی آر ایس ایس کو ریاست کی سیاست میں آنے کا موقع فراہم کیا جس کے نتیجے میں پوری ریاست میں بھائی چارے ، اخوت اور برادری کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آر ایس ایس جموں میں مقیم مسلمانوں کو وہاں سے نکالنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاہم کانگریس پارٹی آر ایس ایس کے عزائم کوکسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو بچانے کیلئے پی ڈی پی اور بی جے پی نے دو وزراء کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ طاریق حمید قرہ کے مطابق حکومت میں رہنے کیلئے پی ڈی پی کچھ بھی کرسکتی ہے۔ کولگام اور شوپیاں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو گئی ہے اور عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام دعوئے جھوٹ کا پلند ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہیلنگ ٹیچ کو کلنگ ٹیچ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور آئے روز انکائونٹروں کے دوران عام شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ اب پی ڈی پی کے عزائم سے لوگ پوری طرح سے واقف ہو گئے اگر وہ اس وقت حکومت سے حمایت واپسی لیتی ہے تب بھی لوگ اس پارٹی کو معاف نہیں کرئینگے
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا