کہاصرف پی ڈی پی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لوگوں کی آواز اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے
شاہ ہلال
اننت ناگ؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں پی ڈی پی واحد پارٹی ہے جو جموں و کشمیر کی بنیادی شناخت کو ختم کرنے کے لیے متعدد محاذوں پر شروع کیے جانے والے موجودہ حملے کے خلاف مزاحمت فراہم کر سکتی ہے۔
اننت ناگ-راجوری حلقہ کے اننت ناگ ضلع کے کئی علاقوں میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ان کی ریلیوں میں لوگوں کی بھر پور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ڈی پی لوگوں کے دلوں میں رہتی ہے اور ان کی امنگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر میں جاری انتخابات کسی عہدے یا کسی کرسی کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان انتخابات کا مقصد پارلیمنٹ میں ایک مضبوط آواز پہنچانا ہے جو جموں و کشمیر کے محروم لوگوں کی آواز کی نمائندگی کر سکے۔ حکمرانوں کے سامنے یہ بتا دیں کہ 5 اگست 2019 کو جو کیا گیا وہ غلط تھا اور جو کچھ ہم سے چھین لیا گیا اسے سود کے ساتھ واپس کیا جائے۔محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران صرف پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز کو بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کشمیر کے لوگوں کے دلوں میں بستی ہے۔
انہوں نے کہا’’جو جموں وکشمیر کے حالات ہیں اور جس طرح سے ہمارے تشخص کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو پی ڈی پی وہ واحد پارٹی ہے جس نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران لوگوں کی آواز کو بلند کیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم خاص طور پر نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ختم ہوئی ہے جو لوگوں کو برا لگا‘‘۔محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی جموں وکشمیر کے لوگوں کے دلوں میں بستی ہے۔انہوں نے کہا: ‘پی ڈی پی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے، ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ کچھ دیر تک ہم سے ناراض تھے’۔
ان کا کہنا تھا: ’’جو کام پی ڈی پی نے تین برسوں میں کئے دوسری جماعتوں نے وہ کام پچاس برسوں میں بھی نہیں کیا‘‘۔کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں کو جیتنے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوفہ نے کہا:’’یہ صرف اللہ جانتا ہے محبوبہ مفتی کچھ کہہ نہیں سکتی ہے