پی ڈی پی اور کانگریس کا سری نگر میں بجلی کی قلت کے خلاف احتجاج

0
0

وادی کے شہر و گام میں بجلی کی کافی قلت ،ہم نے حکومت کوجگانے کیلئے احتجاج کیا:مظاہرین
یواین آئی

سری نگر؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جعمرات کو یہاں اپنے اپنے صدر دفاتر کے باہر بجلی کی قلت کے خلاف احتجاج درج کیا احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ بجلی کو بحال کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی لیڈروں اور ورکروں نے اپنے پارٹی ہیڈ کواٹر کے باہر بجلی کی قلت کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں کی قیادت آسیہ نقاش کر رہی تھی اور احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ انہوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تاہم ان کو روک دیا گیا۔ایک احتجاجی لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حکومت کو جگانے کے لئے آج یہاں احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ وادی کے شہر و گام میں بجلی کی کافی قلت ہے جس کی وجہ سردیوں کے ان ایام میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دریں اثنا جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی یہاں اپنے صدر دفتر کے باہر بجلی بحران کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اٹھائے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ایک لیڈر نے کہا کہ کشمیر میں بجلی کا شدید بحران ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی شدید قلت سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے کام متاثر ہوا ہے اور بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔بتادیں کہ صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے گذشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورت بہتر ہونے کی توقع ہے اور اس سلسلے میں کام کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا