پی جی کالج راجوری کے شعبہ نباتیات کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا انعقاد

0
0

شجرکاری مہمکے دوران 2000 سے زیادہ گلاب کی کٹنگیں لگائی گئیں
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ پرنسپل پی جی کالج ڈاکٹر شمیم آزاد اور پروفیسر محمد شفیع پرے کی سربراہی میں شعبہ نباتیات، پی جی کالج راجوری کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں 2000 سے زیادہ گلاب کی کٹنگیں لگائی گئیں اور کالج کیمپس اور بوٹینیکل گارڈن میں آڑو، بیر اور سمر ایپل کی گرافٹنگ کی گئی۔وہیں ڈاکٹر تیجندر سنگھ، ڈاکٹر سلیم جہانگیر اور ڈاکٹر نیلوفر نبی نے کٹنگ اور گرافٹنگ کے عمل کے بارے میں طلباء کی رہنمائی کی۔ اس مہم میں باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وہیں مہم کا اختتام پروفیسر محمد شفیع پرے کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا