پی جی کالج راجوری نے انٹر کالج سنگنگ اور پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا

0
0

جموں یونیورسٹی سے منسلک ضلع راجوری کے تمام کالجوں نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
راجوری پی جی کالج راجوری، پروفیسر (ڈاکٹر) کے کے شرما کالج پرنسپل کی سرپرستی میں، ہندوستان کی آزادی کی 77 ویں سالگرہ کی یاد میں ضلعی سطح کے انٹر کالج سنگنگ اور پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات میں جموں یونیورسٹی سے منسلک ضلع راجوری کے تمام کالجوں نے حصہ لیا۔وہیںپروفیسر اقبال رینا ایچ او ڈی فزکس اینڈ کنوینر کالج کلچرل اینڈ لٹریری کمیٹی نے شرکاءکے لیے موضوعات کا تعارف کرایا اور طلبہ کو ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر حسین کالس نے ضلع کے مختلف کالجز سے فیکلٹی ممبران اور حصہ لینے والی ٹیموں کا باقاعدہ استقبال کیا۔
دریں اثناءقومی ترانہ گانے کے مقابلے میں ضلع بھر کے 12 طلباءنے حصہ لیا۔جہاںجی ڈی سی کوٹرنکا کی منت ٹھاکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جہاں جی ڈی سی بدھل کی مہر نصیر اور جی ڈی سی سندر بنی کی گرگا گپتا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے پینٹنگ مقابلے میں جی ڈی سی بدھل کی مسکان اختر نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور جی ڈی سی راجوری کی ساریہ قاضی اور جی ڈی سی تھنہ منڈی کے عمر گل نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے تقریبات کا مقصد طلباءکو تحقیق کرنے اور ان غیر معروف افراد کی قربانیوں اور شراکت پر غور کرنے کی ترغیب دینا تھا جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا تھا، ساتھ ہی ساتھ اس کی آزادی کے بعد سے قوم کے شاندار سفر کا جشن منانا تھا۔
اس موقع پرپروفیسر (ڈاکٹر) کے کے شرما، کالج پرنسپل نے اپنے صدارتی خطاب میں کالج میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت اور تقریبات پر زور دیا۔ انہوں نے طلباءبرادری پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی تقریبات میں دل و جان سے شرکت کریں۔ انہوں نے مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر کالج کی ثقافتی اور ادبی کمیٹی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ دریں اثناءپرنسپل نے اول،دوم اور سوم آنے والے فاتحین اور مختلف اداروں کے تمام طلباءکو شرکت سرٹیفکیٹ ٹرافیاں دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا