کثیر جہتی جشن کا ہوگا،آغازانڈین نیشنل آرمی کے سابق فوجیوں کو خصوصی اعزاز دیا جائے گا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍؍ پراکرم دیوس 2024 کے موقع پر، ایک کثیر جہتی جشن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت لال قلعہ پر بلا رکاوٹ تاریخی عکاسی اور متحرک ثقافتی اظہار کو ساتھ ساتھ پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی 23 جنوری کو اس تقریب کا آغاز کریں گے ، اور یہ جشن 31 جنوری تک جاری رہے گا۔جامع جشن کا اہتمام وزارت ثقافت نے اپنے متعلقہ اداروں جیسے کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، نیشنل اسکول آف ڈرامہ، ساہتیہ اکادمی اور نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے تعاون سے کیا ہے۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، اس پروگرام کے تحت متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جو نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج کی عمیق وراثت کو بیان کریں گی۔لال قلعہ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج کی داستان میں اہم کردار ادا کیا۔ لال قلعہ کے اندر ایک میوزیم بوس اور آئی این اے کی وراثت کے تحفظ اور وقار کے لیے وقف ہے، جس کا افتتاح بھی وزیر اعظم مودی نے 2019 میں نیتا جی کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا تھا۔ لال قلعہ کے ٹرائلز میں کلیدی شخصیات کے طور پر کرنل پریم سہگل، کرنل گربخش سنگھ ڈھلون اور کرنل شاہنواز خان کے نام تاریخ میں کنندہ ہیں۔ بھارت کی آزادی کے کاز کے تئیں ان کی عہد بندگی کے نتیجے میں لال قلعہ کی بیرکوں کا بدنام زمانہ مقدمہ چلا، جو کہ ایک تاریخی مقدمہ جس نے آزاد ہند فوج کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کیا۔اس تقریب کے دوران ، مشہور لال قلعہ پس منظر میں پروجیکشن میپنگ شو کے توسط سے ایک کینوس میں تبدیل ہو جائے گا، اور اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کے فنکار لال قلعہ کی دیواروں پر تاریخ اور فن کے شاندار بصری امتزاج کے ساتھ بہادری اور قربانی کی داستانیں پیش کریں گے۔ انڈین نیشنل آرمی کے سابق فوجیوں کو خصوصی اعزاز دیا جائے گا۔ نمائش ملاحظہ کرنے والے افراد آرکائیوز کی نمائشوں کے ذریعے ایک عمیق تجربے سے محظوظ ہوں گے، نایاب تصاویر اور دستاویزات کی نمائش کریں گے جو لال قلعہ میں نیتا جی اور آزاد ہند فوج کے شاندار سفر کو بیان کرتے ہیں۔ مزید برآں، پینٹنگ اور مجسمہ سازی سے متعلق ورکشاپس براہ راست تجربہ فراہم کریں گی، اے آر اور وی آر نمائش سے جدید تکنالوجی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، جو تاریخی واقعات پر ایک منفرد اور باہم اثر پذیر نظریہ پیش کرے گی۔پراکرم دیوس 2021 سے ہر سال نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 2021 میں، افتتاحی تقریب وکٹوریہ میموریل ہال، کولکتہ میں ہوئی۔ 2022 میں، انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے ایک ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی، اور 2023 میں، انڈمان اور نکوبار جزائر کے 21 سب سے بڑے بے نام جزیروں کا نام 21 پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ افراد کے نام پر رکھا گیا اور نیتا جی کو وقف قومی میمورئیل کا ایک ماڈل جسے نیتا جی سبھاش چندر بوس دویپ پر تعمیر کیا جانا تھا، کی رونمائی کی گئی۔پراکرم دیوس 2024 پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ڈیجیٹل طور پر ’بھارت پرو‘ کا آغاز بھی کریں گے، جس کا اہتمام وزارت سیاحت کے ذریعے یوم جمہوریہ جھانکی اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ ملک کے تنوع کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ 23 سے 31 جنوری تک جاری رہنے والے اس 9روزہ پروگرام میں 26 وزارتیں اور محکمے شامل ہیں جو شہریوں پر مرتکز اقدامات، ووکل فار لوکل، اور متنوع سیاحتی مقامات پر روشنی ڈالیں گی۔ ملک کے ازسر نو زندہ ہونے والے جذبے سے جڑنے، عکاسی کرنے اور اس کا جشن منانے کے مقصد سے دنیا بھر کے عوام کے لیے منعقد کی جانے والی اس تقریب کا اہتمام لال قلعہ کے سامنے رام لیلا میدان اور مادھو پارک میں کیا جائے گا۔