پی ایم مودی جموں میں ایک میگا عوامی ریلی سے خطاب کریں گے: رویندر رینا

0
0

کہا کئی بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اوربہت سے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری 2024 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران جموں و کشمیر میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وہیںرویندر رینا، صدر، بھارتیہ جنتا پارٹی، جموں و کشمیر نے بتایا کہ اس دورے کے دوران، وزیر اعظم صبح 11:00 بجے جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔
جے اینڈ کے بی جے پی کے صدر رویندر رینا کے ساتھ ایم پی (لوک سبھا) جوگل کشور شرما اور جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ وبودھ گپتا اور پارٹی سکریٹری اروند گپتا اور دفتر سکریٹری تلک راج گپتا کے ہمراہ بی جے پی ہیڈکوارٹر جموں میں ذرائع ابلاغ سے بات کر رہے تھے۔رویندر رینا نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، بی جے پی جموں و کشمیر نے 20 فروری 2024 کو جموں کے ایم اے ایم اسٹیڈیم میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کے لیے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا ہے۔
رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ ہمیشہ سے ہی بڑی تعداد میں پی ایم کی ریلی میں شرکت کے لیے پرجوش رہے ہیں اور اس بار بھی لاکھوں لوگ اپنے مقبول لیڈر پی ایم مودی کو سننے کے لیے ایک بڑی ریلی میں شرکت کریں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا