پی ایم سوریہ گھر اسکیم کیلئے ایک کروڑ خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی

0
0

وزیراعظم مودی نے دوسروں سے بھی شامل ہونے کی اپیل کی
یو این آئی
نئی دہلی؍؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کے لئے اب تک ایک کروڑ سے زیادہ خاندانوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔وزیراعظم نے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹریشن کرانے والے خاندانوں کی ستائش کی۔ انہوں نے باقی لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم میں اپنا رجسٹریشن کرائیں۔وزیر اعظم مودی نے اسے ایکس پر ایک ‘انوکھی پہل’ قرار دیا۔مسٹر مودی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا "اسکیم کے آغاز کے ایک مہینے میں ایک کروڑ سے زیادہ خاندانوں نے پہلے ہی پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی اسکیم کے لیے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔ ‘‘انہوں نے لکھا "ملک کے تمام حصوں سے رجسٹریشن ہو رہے ہیں۔ آسام، بہار، گجرات، مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں پانچ لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن دیکھے گئے ہیں۔‘‘مسٹر مودی نے کہا ہے کہ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرایا ہے وہ بھی جلد ہی اپنا رجسٹریشن کرائیں۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز میں مسٹر مودی کے حوالے سے کہا گیا ہے "یہ منفرد اقدام توانائی کی پیداوار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گھروں کے لیے بجلی کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی کے لیے پرعزم ہے۔ "اس اقدام کا مقصد بڑے پیمانے پر کرہ ارض کو ماحولیات دوست ماحول فراہم کرکے زندگی کے لیے ماحولیات ( زندگی ) میں اہم رول ادا کرنا ہے۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا