فرضی پارلیمنٹ میںحکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بچوں کی شادی کی ممانعت (ترمیمی) بل پر ہوئی بحث
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل یوتھ پارلیمنٹ 2024 پی ایس پی ایس ،جی سی ڈبلیو گاندھی نگر میں کالج کے آڈیٹوریم میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے زیر اہتمام دی نیشنل پروگرام فار یوتھ ایڈولیسنٹ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔واضح رہے این وائی پی 2024 کا تھیم’نوجوان آوازیں: قوم کی تبدیلی کے لیے مشغول اور بااختیار بنائیں‘ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جہاں انہیں ایک فرضی پارلیمنٹ کا قیام اور پارلیمنٹ کی طرز پر ہونے والی بحث کو اجاگر کرنا تھا۔
اس کا مقصد ان نوجوانوں کی آواز سننا بھی تھا جو مستقبل قریب میں مختلف کیریئرز میں شامل ہوں گے۔وہیںپروگرام کا باقاعدہ آغاز دن کے مہمان، پروفیسر ارچنا بخشی، ایچ او ڈی انگلش نے کالج کے قابل پرنسپل، پروفیسر (ڈاکٹر) ایس پی سرسوات کی موجودگی میں گلدستہ پیش کر کے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر گرپریت کور نے بطور مبصر شرکت کی۔ اس کے بعد، رسمی خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر رپی باوا، کوآرڈینیٹر این وائی پی 2024 نے پیش کیا جس میں انہوں نے تعلیمی اداروں میں فرضی پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ اس کے بعد فرضی پارلیمنٹ کی کارروائی ہوئی جس میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بچوں کی شادی کی ممانعت (ترمیمی) بل، 2021 پر غور و خوض شامل تھا۔تاہم بل کی کامیابی کے بعد راشٹریہ گان کی منظوری کے بعد فرضی پارلیمنٹ ملتوی کر دی گئی۔