پینتھرس پارٹی اور دیگر انقلابی گروپوں نے مہاراجہ گلاب سنگھ کا 227 وا ں یو م پیدائش منایا

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کئی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں اور نیشنل پینتھرس پارٹی نے مہاراجہ گلاب سنگھ کا 227 واں یوم پیدائش منایا، جن کی پیدائش 17 اکتوبر، 1792 کو جموں (اکھنور) میں ہوئی تھی، جبکہ ڈوگرا تنظیموں اور گروپوں نے 21 اکتوبر، 2019 کو جموں اور دیگر مقامات پر ان کی سالگرہ منائی۔پینتھرس پارٹی کے ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں بھی ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کئی سیاسی اور سماجی کارکنوں نے مہاراجہ گلاب سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 1846 میں امرتسر معاہدے پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے ساتھ دستخط کرنے کے بعد جموں و کشمیر ریاست کی بنیاد رکھی تھی۔ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا جب مہاراجہ گلاب سنگھ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو 75 لاکھ روپے (سونا) دے کر وادی کشمیر کے غلام لوگوں کو آزاد کرایا، جنہوں نے جنگ میں سکھ سلطنت کو شکست دینے کے بعد کشمیر صوبے پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ مہاراجہ گلاب سنگھ ہی تھے، جنہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی سے ایک کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کرکے کشمیر کو جموں اور لد اخ کے ساتھ ملایا تھا۔یہ مہاراجہ گلاب سنگھ ہی تھے، جنہوں نے ڈوگرا حکومت کی بنیاد رکھی، جو راجپوت-ڈوگرا خاندان سے تھے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے وکی پیڈیا پر مہاراجہ گلاب سنگھ کا مذہب سکھ بتائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا، جو غلط تشریح ہے، جبکہ مہاراجہ گلاب سنگھ راجپوت-چھتریہ ڈوگرا تھے۔آج نئی دہلی میں ایک قرارداد میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ کی قیادت میں منتظمین نے 5 اگست، 2019 کو جموں و کشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کی ہندستانی پارلیمنٹ کے ترمیم ایکٹ کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا اور جموں و کشمیر کے ریاست کے درجے کی ختم کرنے کی تنقید کی۔ ہندستان کے صدر جناب رامناتھ کووند پر زور دیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر میں رہنے والے تمام ہندستانی شہریوں کے حق و انصاف کے مفاد میں جلد جموں و کشمیر (لداخ کو چھوڑ کر) کے ریاستی درجے کو بحال کرنے کا فوری طورپر آرڈیننس جاری کریں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا