پیغمبرِ اسلام نے عدل وانصاف اور مساوات کو عام کیا،آپ کی تعلیمات پر عمل اشد ضروری: چندرشیکھر آزاد

0
0

لازوال ویب ڈیسک

https://x.com/BhimArmyChief

ممبئی //آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس سے قبل آج تاریخی خلافت ہاؤس میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادسماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور رکن پارلیمان چند شیکھر آزاد نے پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور آپ ص سنتوں پرعمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے اور اسی میں ہی کامیابی مضمر ہے۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ نے عدل وانصاف اور مساوات کو عام کیا ہے ۔ ہمیشہ ناانصافی کے خلاف آواز بلندکی اور آج ہمیں بھی ناانصافی پر آواز اٹھانا ہمارا فریضہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج کئی اعلی تعلیم یافتہ بے قصورمسلم نوجوانوں کو جیل میں ٹھونس دیاگیا ہے،ان میں عمر خالد جیسا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی ہے۔وہ چار سال سے قیدوبند کی مصیبت جھیل رہا ہے۔
چندرشیکھر نے کہاکہ ہم اس ملک کے وفادار ہے اس کے لیے ہمیں کسی سرٹیفیکٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ” میری ذمہ داری ہے،بھائی چارگی اور اتحاد و اتفاق کے لیے آواز بلند کروں۔
آج یہاں جنوبی ممبئی کے خلافت ہاؤس میں منعقدہ سیرت النبی ص کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کا مسلمان پانچ وقت زمین پر سجدہ ریز ہوتا ہے آج اس پر شک کیا جارہا ہے جہنوں نے انگریزوں کی غلامی انہیں دیش بھکت کہا جارہا ہے یہ اس ملک کاالمیہ ہے ،انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہاکہ مصیبتوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ حق کی آواز بلند کرنا ہے تو ظلم و زیادتی کے خلاف آٹھ کھڑنا ہونا ہمارا فریضہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلڈوزر سے حاجی صاحب کا مکان منہدم کیا گیا تو کسی نے آواز بلند نہیں کی میں نے اس ناانصافی پر آواز بلند کر کے حق کے لئے لڑائی لڑی ہے ۔ چندشیکھر آزاد نے کہا کہ میں سینہ ٹھوک کر کہتا ہوں کہ میں مرنا قبول کروں گا،لیکن ناانصافی برداشت نہیں کروں گا ، اگر ہجومی تشدد ،مذہبی منافرت اور فرقہ پرستی عام ہو گی تو میں یہ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا ۔ان۔کے خلاف سینہ تان کر کھڑا ہوجاونگا۔
قبل ازیں خلافت ہاؤس میں ممبئی منعقدہ سیرت النبی پر خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا ولی اشرف اشرفی الجیلانی فرمایا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعالمین بن کر تشریف لائے تھے پوری انسانیت اور عالم کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت بنا کر بھیجا گیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہو ئی تو تمام کائنات نے خوشی منائی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئیں انہوں نے فرمایا حضرت امینہ علیہ السلام کے بطن میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو تمام انبیائے کرام اور پیغمبروں نے انہیں خوشخبری سنا کر مبارکباد پیش کی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد نے جہالت کی ظلمت کو توڑ کر انسانیت کا پیغام عام کیا عدم مساوات غلامی اور ظلم و جبر کا خاتمہ سرکار کی آمد پر ہوا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش و قدم پر چلنے میں بھی کامیابی مضمر ہے اس لئے آج ہم یہاں آقا و مولا صلی اللہ علیہ وسلم کی جشن ولات مناتے ہیں اور یہ سلسلہ یونہی جاری و ساری رہے گا ۔
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں عاشقان رسول نے جشن عید میلادالنبی کی محفلیں منقعد کی خلافت ہاؤس سے بھی روایتی تزک و احتشام سے عیدمیلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا، اس سے قبل یہاں خلافت ہاؤس میں سیرت النبی کا جلسہ کا انعقاد ہوا جو بعد میں جلوس کی شکل میں تبدیل ہو گیا اس جلوس کا ہر طرف استقبال کیا گیا بائیکلہ فروٹ مارکیٹ ،بائیکلہ،کالاپانی،لمبی سمینٹ چال،مدنپورہ بڑی مسجد،ناگپاڑہ،دوٹانکی،مولاناآزاد روڈ،جے جے جنکشن،بجنڈی بازار،محمدعلی روڈ،کرافورڈمارکیٹ اور بیت الحجاج سے دوبارہ واپس لوٹ کر جلوس پائیدھونی، سے مستان تالاب پرپہنچا،جگہ جگہ استقبال ہوا۔ جلوس میں فروٹ سے سجی گاڑیوں کو شامل کیا گیا اس کے ساتھ روضہ مقدسہ اور مدینہ اور مکہ معظمہ ، بغداد شریف , اجمیر شریف کی جھانکیوں کو بھی جلوس میں شامل کیاگیا تھا
اس جلوس میں رکن اسمبلی امین پٹیل , ملند دیورا، وارث پٹھان ، بھائی جگتاب اور علما کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا