پیر کی گلی:پیرپنچال کا دلکش ودلفریب منظر سیاحوں کی خصوصی توجہ کا بنا مرکز

0
175

موسمی تغیر وتبدل کے مابین پیرپنچال کے حسن وجمال کی دلکشی و دیدہ وری
محکمہ سیاحت کی لاپرواہی و عدم توجہی پر ایل جی انتظامیہ خاموش تماشائی کیوں؟ : ارباب علم ودانش
منظور حسین قادری

پونچھ؍؍تین ہزار چارسو چوراسی میٹر بلندی پر واقع پیرکی گلی کا حسن وجمال لاجواب و فقید المثال ہے حکومت وانتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ابتلک مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے وہیں پیرپنچال کا دلکش ودلفریب منظر اب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان اور سرحدی ضلع پونچھ کے سنگم پر واقع پیرکی گلی جو خانقاہ عالیہ شیخ عبدالکریم علیہ الرحمہ کی روحانیت کا منبع ہے وہیں چھوٹی مرگ وبڑی مرگ اور سات سروں ( جھیلوں) کا منظر اس امر کا غماز ہے کہ اگر محکمہ سیاحت ذرا سی توجہ دے تو ریاست ہی نہیں بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں سے سیاح کا اس جانب رخ ہو جائے چونکہ وادی کشمیر میں ان دنوں چلہ کلان کا دور ہے جہاں چالیس روز تک مطلع ابرآلود رہتا ہے اور پیرپنچال کے بلند وبالا پہاڑ برف کی سفید چادر لپیٹ کر اپنی طرف مائل کرتے ہیں اور مناسب انتظامات جیسی سہولیات کی فراہمی سیاحوں کی رسد کو تقویت بخشتی ہے دسمبر کے اوخر میں پیرکی گلی میں ہر دواطراف سے آئے زائرین وسیاحوں میں چند ارباب علم ودانش نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تغیر وتبدل کے مابین پیرپنچال کے حسن وجمال کی دلکشی و دیدہ وری اور محکمہ سیاحت کی لاپرواہی و عدم توجہی پر ایل جی انتظامیہ خاموش تماشائی کیوں ہے ؟ جب کہ پہلگام گلمرگ دود پتھری یوسمرگ جیسے سیاحتی مقامات پر حکومت کی طرف سے خاطر خواہ انتظامت کئے جاتے ہیں اور سیاحوں تانتا بندھا رہتا ہے چہ جائیکہ پیرپنچال کو بھی سیاحتی نہج پہ لاکر عوام کو مستفید کیاجائے اور اضلاع پونچھ وراجوری کے معتدل موسم کا بھرپور استفادہ سیاحت کے نام کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا