پیر پنچال کیلئے پاسپورٹ دفتر کی منظوری سے عوام خوش انصاف م¿منٹ کی کارکردگی پر عہدیداران کی سراہناکی

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ//ریاستی سرکار کی جانب سے حالیہ دنوں ریاست میں چار نئے پاسپورٹ دفاتر کو منظوری دی تھی جس میں خطہ پیر پنچال کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے کٹھوعہ، ادھمپور، اننت ناگ اور بارا مولہ کیلئے ایک ایک دفتر کھولا گیا تھا جس پر ریاست کی معروف سماجی تنظیم جموں کشمیر انصاف مو¿منٹ نے حکومت پر خطہ پیر پنچال کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر مقام پونچھ پر حکومت کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس پر غور کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے خطہ پیر پنچال کیلئے ایک نئے پاسپورٹ دفتر کو منظوری دے کر پسماندہ اور دور دراز اضلاع کی عوام کیلئے ایک بڑی سہولت کی فراہمی کا اعلان کیا ہے کہ خطہ پیر پنچال میں راجوری میں نیا پاسپورٹ دفتر قائم کیا گیا جس پر پونچھ کے کئی لوگوں نے یار محمد کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد کرکے انصاف مو¿منٹ کے عہدیداران کی کارکردگیوں کی ستائش کی اور کہا کہ مو¿منٹ نے ہمیشہ ناانصافی کے خلاف عوامی اواز بن کر لوگوں کو انصاف دلایا ہے اس موقع پر یار محمد کے علاوہ سجاد احمد، شوکت حسین، نذیر حسین، فوجی برکت حسین، محمد اقبال، علام عباس، فاروق ملک اور کئی دیگران نے مو¿منٹ کی کارکردگی کی سراہنا کی۔ اس حوالہ سے انصاف مو¿منٹ کے نائب صدر عبدالرشید شاہ پوری نے بھی ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطہ پیر پنچال کی عوام کی اس جائز مانگ کو پورا کرتے ہوئے راجوری میں پاسپورٹ دفتر قائم کیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی حکومت ان کی جائز مانگوں کو پورا کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا