جڑواں سرحدی اضلاع پونچھ اور راجوری پر مشتمل خطہ پیر پنجال ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے ۔ ایسا لگتا ہے تمام سیاسی جماعتوں بالخصوص بی جے پی اور آلائینس کی امیدیں پیرپنجال سے کچھ زیادہ ہی ہیں ۔ جبکہ گزشتہ دنوںوزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں میں پارٹی کے منشور کی نقاب کشائی کرتے ہوئے پیر پنجال میں شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی نقشہ ظاہرکیا تھا ۔ جبکہ ان دنوں پیر پنجال میں بڑے بڑے نیتا ئوںکے دورے کچھ خاص اشارے دے رہے ہیں ، وہ چاہئے کانگریس ، این سی آلائینس ہو یا بھاجپا دونوں جماعتوں کے قد آور نیتا پیر پنجال کا دورہ کر چکے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں جن میں کانگریس سے سچن پائلٹ اورایم پی عمران پرتاپ گڑھی جیسی شخصیات شامل ہیں ۔ وہیں بھاجپا کی اگر بات کی جائے جہاں وزیر داخلہ امت شاہ پیر پنجال کا دورہ کر رہے ہیں وہیں مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی پیر پنجال کے دورے پر ہیں ۔ تمام لیڈران اپنے امیدواروں کی حمایت میں کھل کر میدان میں ہیں ۔ جبکہ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اگر صرف ضلع پونچھ کی ہی بات کی جائے تو اب تک ضلع پونچھ سے بھاجپا کے کھاتے میں ایک بھی نشست نہیں گئی ہے ۔ حالانکہ پونچھ کی حویلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی سے پردیپ شرماممبر قانون ساز رہ چکے ہیں ۔اس کے علاوہ بی جی پی کا پونچھ میں کوئی خاص ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کچھ پر فارمنس رہی ہے ۔لیکن اب کی بار بی جے پی نے ضلع پونچھ کی تینوں نشستوں سے مضبوط اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں اور بھاجپا کی طرف سے پونچھ میں مکمل کمبل کھلنے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے ۔ اب بی جے پی کا پونچھ میں کیا بنے گا وہ الیکشن نتائج کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔ لیکن اتناضرور ہے کہ جاری الیکشن کمپینگ میں بھاجپا کے پوزیشن پہلے سے کچھ بہتر نظر آرہی ہے ۔ بہر کیف یہاں یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ ضلع پونچھ میں این سی ، کانگریس کی حالت بھی اتنی خراب نہیں ہے ۔ پونچھ کی تینوں نشستوں پر ان جماعتوں کا برسوں تک قبضہ رہا ہے ، حالانکہ پی ڈی پی نے بھی پیر پنجال میں اچھی کار کردگی دکھائی ہے ۔ لیکن ان سب کے باوجود پیر پنجال آج تک ترقی کے روڈ میپ پر نہیں آسکا ہے ۔ جبکہ اس بار جس طریقے سے پیر پنجال پر سیاسی جماعتوں کی نظر ہے یا جس طرح کے بڑے سیاسی دورے پیر پنجال میں ہو رہے ہیں ، لگتا ہے ان دوروں کا اثر مثبت یا منفی کسی بھی شکل میں ،مستقبل قریب میں پیر پنجال کے عوام ضرور دیکھیںگئے ۔